دنیا بھرمیں کشمیریوں کےلیےآوازاٹھائی اوراٹھاتا رہوں گا:آزادی دلا کررہوں‌ گا: وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، دنیا بھر میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست کے بھارت کےغیر قانونی اقدام کو آج 2 سال ہو گئے ،

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2سال میں دنیا نےبھارتی افواج کا کشمیرمیں تاریخی ظلم دیکھا ، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور کشمیری شناخت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوانسانی حقوق تنظیموں نےپیش کیا، فوجی محاصرےکےباوجودحق خود ارادیت کی جدوجہدغیرمتزلزل ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیرمیں بر بریت ہندو توا نظریےسےمتاثرہے ، آج بھارت اپنی بدمعاشی سےخطے کے استحکام کو تباہ کر رہا ہے ، بھارت ریاستی دہشت گردی کےذریعےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے،

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیریوں کےلیےآواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حق ملنےتک آوازاٹھاتارہوں گا، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا ، انشا اللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔

Comments are closed.