نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع، کون کونسی بیماریاں؟ تشویشناک خبر

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی ہے

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک رکھا ہے،وکیل امجد پرویز نے 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ،میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں،نواز شریف کو لندن میں علاج گاہ کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی نواز شریف کے دل کو بلڈ کی سپلائی کم ہو رہی ہے،نواز شریف کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ،نواز شریف دل، کڈنی اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا ہیں،ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پارکس اور رش والی جگہ جانے سے روک دیا ہے، نوازشریف کی 8 جولائی 2021 کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ

لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے ,نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں. نواز شریف جلسوں سے خطاب کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ریسٹورینٹ میں بھی نظر آتے ہیں لیکن ہسپتال میں گئے ایک دن بھی نظر نہیں آئے

واضح رہے کہ علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ برطانوی حکومت نے نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی۔

Leave a reply