یوم آزادی پر باجے، سیٹیاں بجانے سے روکنے سے متعلق درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ
یوم آزادی پر باجے، سیٹیاں بجانے سے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
لاہو ر ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر محفوظ سنایا جسٹس انوار حسین وکیل پر بغیر تیاری کے مفاد عامہ کی پٹیشن دائر کرنے پر برہم ہو گئے ، جسٹس انوار حسین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی آپ کو 5منٹ میں چیف سیکریٹری پنجاب بنا دیتا ہوں، پنجاب کے سارے ڈی سی 5منٹ میں آپ کے ماتحت ہوں گے ،بطور چیف سیکریٹری آپ یوم آزادی پر یہ سب کیسے روکیں گے ؟بتائیں پنجاب کی کتنی آبادی ہے؟کتنے لوگ باجے بجاتے ہیں ؟
وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ میں چیف سیکریٹری نہیں بننا چاہتا ، جس پر جسٹس انوار حسین نے کہا کہ جب آپ کے پاس مکمل معلومات نہیں تو پھر پٹیشن کیوں فائل کی؟ کیوں نہ عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرنے پر آپ کو جرمانہ کیا جائے، آپ نے مفاد عامہ کے کیسز کا مذاق بنادیا
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت یوم آزادی پر باجے فروخت کرنے اور ہلڑ بازی پر پابندی لگائے، درخواست میں آئی جی ،پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا تھا اور درخواست مین کہا گیا تھا یوم آزادی کے موقع پر باجے بجا کر شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے،پولیس ذمہ داروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتی
کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب
پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری
یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی
پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی
یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ
یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام
پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان