پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی نوٹیفیکیشن بھی جاری-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب نے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹک ٹاکر کو پارکوں میں داخلے سے پہلے اجازت نامہ جمع کرانا ہو گا اور باضابطہ اجازت نامے کے بعد انہیں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی اجازت ہو گی۔
مکہ مکرمہ: غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہوگی
اتھارٹی کی جانب سے 2سے زائد مردوں کے ایک ساتھ پارک میں داخلے پر پابندی پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم فیملیز پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی جارہیں البتہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
اتھارٹی نے پابندی کافیصلہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے باعث کیا ہے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت اور انتظامی امور کو بہتر بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا-
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اموات میں اضافہ صرف کراچی میں 10 ٹک ٹاکرز ہلاک
اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی تصاویرسے پتہ چلتا ہے کہ اس دوران ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔
خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتاریوں کا عمل جاری ہے-








