مدرسہ ،طالبہ زیادتی کیس، مفتی شاہ نواز کی ضمانت پر فیصلہ آ گیا
راولپنڈی،مدرسے میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم مفتی شاہ نواز کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی
سیشن عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی، اور کہا کہ پولیس نے اختیارات سے تجاوز کیا ،عدالت نے گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا حکم بھی دیا اور ملزم اور تفتیشی ٹیم کو 30 اگست کو عدالت میں ریکارڈ سمیت طلب کر لیا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ملک اعجاز آصف نے گرفتار ملزم کی اہلیہ کی درخواست پر سنایا ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانت منظور کر کے ملزم کو 30 اگست تک گرفتار نا کرنے کا حکم بھی دیا
مدرسہ جنسی زیادتی کے کیس میں گرفتار مفتی شاہ نواز کو راولپنڈی کی سیشن کورٹ نے ہتھکڑیاں کھلوا کر رہا کردیا #baaghitv #pakistan #islamabad #court pic.twitter.com/oRIIUKft0y
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 25, 2021
شریک گرفتار ملزمہ ٹیچر عشرت کو بھی رہا کر دیا گیا ملزم نے عبوری ضمانت کرا رکھی تھی پولیس نے گرفتار کیا تھا ، آج عدالت نے گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی
قبل ازیں گزشتہ روز واقعہ کے حوالہ سے راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم مفتی شاہ نواز کو معزز عدالت میں پیش کیا گیا، زیادتی اور تشدد کے مقدمہ میں ملزم شاہ نواز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زیادتی اور تشدد کے مقدمہ میں گزشتہ روز ملزم کی ضمانت ہوئی تھی ،مقدمہ میں مزید دفعات کے ایزاد کے بعد عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سینئر افسران کی زیرنگرانی مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔ مقدمہ نمبر 893 بجرم 212/224 ت پ ‘گرفتاری سے بچنے کے لئے مزاحمت’ کے مقدمہ میں معزز عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے پیرودھائی میں قائم جامعہ معہ ضیاء البنات میں بھی انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں مدرسے کے مہتمم مفتی شاہ نواز نے اپنے ہی مدرسے کی ایک اٹھارہ سالہ طالبہ کو اپنی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی نے دوران تفتیش بتا یا کہ مفتی شاہ نواز نے اسے مدرسے کی ایک خاتون استاد عشرت کی مدد سے اپنے کمرے میں بلایا تھا۔ اس واقعے کے خلاف متاثرہ طالبہ کے والد نے تھانہ پیرودھائی میں ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ مفتی شاہ نوازنے کئی مرتبہ اس کی بیٹی کے ساتھ زبردستی کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہی لیکن 15 اگست 2021 کو مدرسے کی ایک استانی عشرت میری بیٹی کو بہانے سے مفتی کے کمرے میں لے گئی اور زبردستی کی کوشش کی مذاحمت پر میری بیٹی کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کیا گیا اورپھر سے زیادتی کانشانہ بنایا گیا
حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے
شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر
حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی
شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا
حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان
ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟
سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف
حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا
حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران
حریم شاہ پر تشدد سے قبل ایسا کیا کام کیا گیا کہ حریم شاہ کہیں کی نہ رہی