لاہور جنسی جرائم کی آماجگاہ بن گیا، ایک اور خاتون کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی

0
46

لاہور جنسی جرائم کی آماجگاہ بن گیا، ایک اور خاتون کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور جنسی جرائم کے حوالہ سے گراف مسلسل بڑھتا جا رہا ہے

آئے روز جنسی جرائم میں اضافے کی وجہ سے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے، پچھلے ایک ہفتے میں کم از کم دس سے زائد جنسی زیادتی کے واقعات لاہور میں رپورٹ ہو چکے ہیں،ایک اور نیا واقعہ سامنے آیا ہے، لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بندوق کی نوک پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے

متاثرہ خاتون نے پولیس کوبتایا کہ رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے نوکری کا جھانسہ دے کربلوایا تھا ملزمان نے دوسال کی بچی پر پستول تان کر میرے ساتھ زیادتی کی ملزم متاثرہ خاتون کو رکشے میں بٹھا کر ناچ گھر گراﺅنڈ لے گیا جہاں اس کے ساتھی موجود تھے اور وہاں ایک ملزم نے بچی چھین کر اسے یرغمال بنایا اور اس کے بعد خاتون کو ملزمان نے اجتماعی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

گزشتہ روز لاہور کے علاقے گلبرگ میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے،تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ملازمت کی تلاش میں ایک شخص احمد کے پاس گئی جو اسے ایک ہوٹل میں لے گیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا احمد نامی شخص نے بعد میں اسے دھمکیاں دے کر ہوٹل سے بھی نکال دیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا تا ہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا

خاتون سے زیادتی کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےنوٹس لیا ہے اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے، اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔زیادتی کا شکار خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

Leave a reply