کوئی شہر ایسا نہیں جہاں میرے خلاف مقدمہ درج نہ ہو،کیپٹن ر صفدر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر نے کہا ہے کہ نوازشریف اقتدار نہیں پاکستان کے لیے لڑ رہے ہیں

ایبٹ آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ کوئی شہر ایسا نہیں جہاں میرے خلاف مقدمہ درج نہ ہو،جمہوریت کے لئے ہم قربانیاں دے رہے ہیں، نواز شریف کو جب ڈاکٹر کہیں گے تبھی نواز شریف واپس آئیں گے، مجھے نہیں پتہ کہ میرے اوپر کیا مقدمہ ہے، بغاوت ہے، دہشت گردی ہے یا کچھ اور، اب وکیل کے ساتھ رہ کر قانون بھی سیکھ گیا ہوں، اس وقت ملک میں کرائم کی شرح بھی ڈھکی چھپی نہیں ملک کا کوئی ایسا کونہ نہیں جہاں پر کرائم نہیں ہورہا دو چار بارشوں میں ہی کلین گرین پاکستان،خدمت آپ کی دہلیز پر ناکام پروجیکٹ کا پول کھل گیا

کیپٹن ر صفدر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا اپنا کوئی پروجیکٹ نہیں نواز شریف کے پروجیکٹس پر تختیاں ضرور انہوں نے نئی لگائیں ہیں اگر جمع تفریق کریں تو پی ٹی آئی وزراء کے پاس بیان بازی کے علاوہ دکھانے کو کوئی کارکردگی نہیں ہے مسلم لیگ(ن) ہردل کی آواز ہے پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے کاروبار وں کی رفتار تیز ہوجاتی ہے روزگار میں اضافہ ہوتا ہے

کیپٹن ر صفدر کا مزید کہنا تھا کہ آج وزرا یہ کہہ رہے ہیں کہ اس الیکشن کمیشن کو آگ لگا دیں،ایک وزیر سے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کوئی کسی فصل کی باقیات نہیں جسے آگ لگا دی جائے اگر وزرا اپنے اداروں کو اس طرح آگ لگانے کی بات کریں کیا ان پر اے 124 نہیں لگتا ؟ یہ بغاوت ہے 2018 کے عام انتخابات میں لوگوں نے شیر کو ووٹ دیا تھا لیکن پھر بھی بلا جیت گیا کنٹونمنٹ انتخابات میں کوئی تعویز گنڈا نہیں چل سکا یہاں کوئی جادو نہیں چل سکا، یہاں ووٹ کی طاقت تھی

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کہتے تھے خوشحالی آئے گی، ڈالرز کی بارش ہوگی، کچھ نہیں ہوا، ہلے 90 دن پھر6 ماہ خوشحالی کےوعدے کیے لیکن کوئی خوشحالی نہیں آئی،کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں پی ٹی آئی نے حصہ لیا عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے،عثمان بزدار جیسا نااہل وزیر اعلیٰ پہلے کبھی نہیں آیا،الیکشن کمیشن اعظم سواتی اور فواد چودھری کو نااہل قرار دے،

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلا

مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

کیپٹن ر صفدر نے وزیراعظم کا “سیکنڈل” میڈیا کو بتا دیا

Comments are closed.