پیرس :فرانسیسی فورسز نے سربراہ داعش ‘صحارا’ عدنان ابو ولید کو ہلاک کردیا:فرانسیسی صدرکا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے رات کوٹویٹ کرکے یہ دعویٰ کیا تھا کہ عالمی شدت پسند تنظیم داعش کے صحارا ریجن کے سربراہ عدنان ابو ولید الصحاروی کوماردیا گیا ہے
اپنے ٹویٹ پیغام میں فرانسیسی صدر نے ایک بہت بڑی کامیابی کا دعویٰ کیا تھا ، ادھر فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دولت اسلامیہ کا سربراہ عدنان ابو ولید گریٹر صحارا میں فرانسیسی فوجیوں کے ایک آپریشن میں ہلاک ہوا۔
Adnan Abou Walid al Sahraoui, chef du groupe terroriste État islamique au Grand Sahara a été neutralisé par les forces françaises. Il s’agit d’un nouveau succès majeur dans le combat que nous menons contre les groupes terroristes au Sahel.
— Emmanuel Macron (@EmmanuelMacron) September 15, 2021
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ عدنان ابو ولید فرانسیسی افواج کے ہاتھوں مارا گیا تاہم انہوں نے آپریشن کی تفصیلات کے بارے میں نہیں بتایا کہ یہ آپریشن کہاں کیا گیا۔ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ یہ دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ میں ہماری ایک اور بڑی کامیابی ہے۔
یاد رہے کہ عدنان ابو ولید نے 2015 میں صحارا ریجن میں داعش کی بنیاد رکھی تھی اور داعش لیڈر عدنان ابو ولید امریکی فوجیوں اور غیرملکی امدادی کارکنوں پر حملوں میں مطلوب تھا۔امریکا نے 2017 میں عدنان ابو ولید کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔








