اجزاء:
کارن فلور 4 کھانے کے چمچ
چینی 9 کھانے کے چمچ
اسٹربیری یا سنیلا ایسنس اڑھائی چائے کے چمچ
فلاور ایسنس پون چائے کا چمچ
دودھ آٹھ کپ
خوردنی لال رنگ حسب ضرورت
سٹرابیری 12 عدد
پائن ایپل سلائسز 12 عدد
کیک پیس پون کپ کرش کیا ہوا
جیلی گارنش کے لیے
ترکیب:
ساس پین میں 6 کپ دودھ ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور 2 کپ دودھ میں چینی کارن فلور سٹرابیری یا ونیلا ایسنس اور خوردنی لال رنگ ڈال کر بیٹر سے اچھی طرح مکس کریں دودھ گرم ہو جائے تو آنچ ہلکی کر لیں اور مکس کیے ہوئے آمیزے کو آہستہ آہستہ دودھ میں ڈال دیں اور ساتھ ہی چمچ بھی ہلاتی رہیں پھر اس میں فلاور ایسنس ڈال کر 15 منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں تاکہ یہ اچھی طرح گاڑھا ہو جائے جب یہ گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کر دیں شیشے کے بڑے باؤل میں کرش کیا ہوا کیک پیس بچھائیں اس پر اس آمیزے کی ایک تہہ بچھا دیں اوپر کٹی ہوئی سٹرابیری اور پائن ایپل ڈالیں اور باقی آمیزہ بھی ڈال دیں اور اوپر سٹرابیری اور پائن ایپل کے بچے ہوئے پیس اور جیلی ڈال دیں اور فریج میں رکھ دیں ٹھنڈا ہونے پر کھانے کے لیے پیش کریں