جعلی ویکسین،نوازشریف کی بیٹی اور کچھ ایم پی ایز نے ملکرسازش تیارکی ،شہباز گل کا دعویٰ

0
36

جعلی ویکسین،نوازشریف کی بیٹی اور کچھ ایم پی ایز نے ملکرسازش تیارکی ،شہباز گل کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کورونا نے دنیا بھر کو چیلنجز سے دوچار کیا،

شہباز گل وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا میں غریب کوبچانا ہے وزیراعظم عمران خان نے کورونا میں مشکل حالات کا سامنا کیا ،وزیراعظم عمران خان سے میں بھی کہتا رہا کہ لاک ڈاون نافذ کریں ،ہر شخص لاک ڈاون کے حق میں تھا لیکن وزیراعظم کوغریب کا احساس تھا،چین نے مشکل میں پاکستان کی مددکی اورویکسین فراہم کی کورونا کی مشکل صورتحال میں ایک ملک نے ہمیں ریڈ لسٹ میں ڈال دیا، نوازشریف اورن لیگی ایم پی ایز نے جعلی انٹری کی سازش کی نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے بعد ویکسی نیشن کےعمل پرحملہ کیا گیا ،نوازشریف کی جعلی ویکسی نیشن کا اندراج پاکستان کے خلاف سازش ہے ،نوازشریف کی بیٹی اور کچھ ایم پی ایز نے ملکرسازش تیارکی ،چودھری شہباز،ابوالحسن ،عادل رفیق اور نوید نامی کردار شامل ہیں ،جعلی ویکسی نیشن کے واقعے کے 6 کردار ہیں،

شہباز گل کا کہنا تھا کہ سازش کا مقصد تھاکہ پاکستان میں ویکسی نیشن ٹھیک نہیں عادل رفیق کو ایم پی اے چودھری شہباز نے بھرتی کرایا کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں ن لیگ خوردبرد کرتی رہی،ن لیگ ہی نے سب سے پہلے جعلی ویکسین کی خبرپھیلائی،نوید نامی شخص ملک سے باہر بھاگا ہوا ہے ،شاد باغ کا رہنے والا ہے ،ہم کس کس کونکالیں گے ،ہر ادارے میں یہ حرکت کر کے گئے ہوئے ہیں ویڈیو بنانے والی خاتون نے ذمہ داری لگائی،ایم پی ایز نے عمل کرایا ،مریم نوازکے بیان کے بعد بھارتی میڈیا نے اس معاملے کو اٹھا یا،یاسمین راشد کو خراج تحسین کروں گا جنہوں نے کیس کو ہینڈل کیا،اگلی بار سستے بازار کمپنی کا سکینڈل لے کر آوں گا ثبوٹ کوئی اور نہیں انکی اپنی واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹ لاوں گا،

سابق وزیراعطم نواز شریف کی ویکسین انٹری ،تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ تیار کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی انکوائری کمیٹی نے7 افراد کوغلط اندار ج پر ذمہ دار قرار دے دیا، رپورٹ کے مطابق ویکسی نیشن سینٹر میں تعینات عملہ غیر تربیت یافتہ تھا،کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ویکسی نیشن سینٹر سے متعدد اندراج کینسل کیے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا واقعے میں زیادہ غفلت ایم ایس کی تھی، ریکارڈ چیکنگ کے دوران تضادات پائے گئے،ایم ایس ، سینئرافسر، کلرک ، نرس ، وارڈ بوائے ، چوکیدار اور پی اے کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی معاملے پر مزید تحقیقات ایف آئی اے کرے گا

قبل ازیں نواز شریف کو ویکسین لگائے جانے کی خبروں کے بعد محمکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم کوغفلت اور نااہلی کے باعث معطل کردیا ہے میاں منشی ہسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کا کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں تبادلہ کردیا گیا اور انہیں ایم ایس کا اضافی چارج دیا گیا ہے نواز شریف کی جعلی کورونا ویکسی نیشن انٹری پر ایف آئی اے اور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ایف آئی اے سائبرکرائم کے مطابق چوکیدار ابوالحسن اور وارڈ بوائے عادل نے نواز شریف کی جعلی انٹری کے لیے تیسرے ملازم نوید کی آئی ڈی استعمال کی پولیس نے 3 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ابوالحسن اور عادل کو گرفتار کرلیا ہے

@MumtaazAwan

Leave a reply