قطری شاہی خاندان کا اہم رکن پاکستان پہنچ گیا

قطر کے شاہی خاندان کے رکن شیخ علی بن عبداللہ ثانی  الثانی چیئرمین سینیٹ  محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر کہدہ بابر نے اسلام آباد کے بین الااقوامی ائیرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا ہے، قطر کے شاہی خاندان کے رکن چیئرمین سینیٹ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہیں، دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا اور باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنا ہے.

اس دورے کے دوران قطر کے شاہی خاندان کے رکن سینیٹر صادق سنجرانی سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات کی جائے گی، قطر نے افغانستان میں امن لانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے، پاکستان قطر کی حکومت کی طرف سے کی جانے والی اس کاوش کو نظرانداز نہیں کرے گا.

اس موقع پر سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اعلی سطح وفود کے تبادلوں سے باہمی معاونت کاری کو مزید فروغ ملے گا.

قطر کے شاہی خاندان کے رکن  نے شاندار استقبال پر سینیٹر کہدہ بابر اور اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے.

Comments are closed.