سعودی عرب: دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے۔

باغی ٹی وی : سعودی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے ایران پر نظر رکھی جائے اور اسے ایٹمی طاقت حاصل کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ایران پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ "اگر پوری دنیا اسرائیل کو تنہا چھوڑ دے۔” لیکن اسرائیل ایران پر نظر رکھے گا اور ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دے گا۔

اسرائیلی اخبار Times of Israel کی ویب سائٹ نے کہا تھا کہ رواں ماہ کے دوران میں امریکی اور اسرائیلی قومی سلامتی کے ذمے داران کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یہ بات زیر بحث آئی کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی طرف واپس نہ آیا تو ایسی صورت میں کیا کِیا جانا چاہیے۔

خطہ خلیج کی پہلی موسیقی کانفرنس، سعودی عرب میزبانی کرے گا

ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ مذکورہ خفیہ بات چیت میں غیر مقررہ "پلان بی” پر توجہ مرکوز رہی۔

اسرائیلی ذمے داران کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ رواں سال جون میں نفتالی بینیٹ اور نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خصوصی دو طرفہ تزویراتی گروپ کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ اس گروپ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے دونوں ممالک کے بیچ تعاون ہے۔

امریکی ویب سائٹ Axios بھی تصدیق کر چکی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان تقریبا دو ہفتے قبل خفیہ بات چیت ہوئی بات چیت میں "پلان بی” زیر بحث آیا جو جوہری مذاکرات کے دوبارہ شروع نہ ہونے کی صورت میں ممکنہ طور پر نافذ ہو گا۔

امریکی ویب سائٹ نے کہا تھا کہ مزکورہ خصوصی اجلاس وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوا اجلاس کی قیادت امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون اور ان کے اسرائیلی ہم منصب یال ہولاتا نے کی۔

مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی اسرائیلیوں کے ساتھ جھڑپیں جاری

Shares: