بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے ہو جائیں خبردار
![چار شادیوں بارے درخواست وفاقی شرعی عدالت سے خارج](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/06/shadiaaa.jpg)
بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے ہو جائیں خبردار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے خبردار ہو جائیں،
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر نوجوان کو سزا سنا دی گئی ،پنڈی بھٹیاں کی مقامی عدالت نے نوجوان کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی پنڈی بھٹیاں کی مقامی عدالت نے ملزم کو حافظ آباد جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا، ملزم کی پہلی بیوی نے دوسری شادی کرنے پر اپنے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کا آج عدالت نے فیصلہ سنایا ہے اور ملزم کو سزا سنائی ہے
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
گزشتہ برس دوسری شادی کی اجازت کے حوالہ سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی تھی، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے کی.عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔ اور اگر بیوی کی اجازت ملنے کے بعد مصالحتی کونسل انکار کرتی ہے اور وہ شخص شادی کر لیتا ہے تو اسے سزا ہو گی . عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا.
دوسری شادی کرنیوالے ہو جائیں خبردار،بیوی کی اجازت کے بعد کس کی اجازت ضروری؟ عدالت کا بڑا حکم
دوسری شادی کرنے والوں کےلیے ایک اور شرط لگا دی گئی،
بغیر اجازت دوسری شادی، دولہا بھائی پہنچے جیل،عدالت نے سنائی سزا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر نے فیصلہ میں ایک کیس کا حوالہ بھی دیا ،فیصلہ میں لکھا کہ اسلام آباد کے مجسٹریٹ نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والےایک شخص کو سزا سنائی۔ آزاد کشمیر کے رہائشی لیاقت علی میر کو ایک ماہ قید اور پانچ ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کشمیر کا باشندہ ہونے کی وجہ سے لیاقت علی کو بری کیا۔ جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، اس پر تمام قوانین کا اطلاق ہو گا۔