شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان پھر ایک ہو گئے، حکومت سے بڑا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا شکر گزار ہوں کہ وہ یہاں آئے،
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کی عیادت کی، اس موقع پر حکومت کے خلاف تحریک اور دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو ہوئی،مولانا فضل الرحمان سے پی ڈی ایم کے اتحاد کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں، اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو بیڈز نہیں مل رہے ،سب کا مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری طور پر شفاف انتخابات کرائے جائیں، عوام پر بجلی اور گیس کے بم گرائے جا رہے ہیں،
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنے اہداف اور مقاصد کیلئے سنجیدہ اور متحرک ہے، 16 اکتوبر فیصل آباد میں ایک بڑا تاریخی اجتماع ہوگا،31 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان میں بڑا جلسہ ہوگا، موجودہ حکومت سے نجات ہر آدمی کی خواہش بن چکی ہے، فوری الیکشن پاکستان کی ضرورت ہے ملک میں تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں،ڈاکٹرز، اساتذہ، کسان ، مزدور سمیت ہر طبقہ مشکلات کا شکار ہے،پی ڈی ایم اپنے مقاصد کے حصول کے لیے متحرک ہے،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام پربجلی اورگیس بم گرائے جا رہے ہیں،ڈینگی نے ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے،حکومت غفلت کی نیند سورہی ہے،ملک میں ایسےبدترین حالات کبھی نہیں دیکھے ، مہنگائی کے خلاف مارچ ہرصورت کرنا ہو گا، سیاسی وقانونی حق استعمال کرتے ہوئے حکومت کا محاسبہ کرنا ہو گا،ملک میں فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں ،شفاف الیکشن ہی پاکستان کوترقی کی جانب لے جانے کا راستہ ہے،شفاف انتخابات پی ڈی ایم اورعوام کا مطالبہ ہے،
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ
پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟
مینار پاکستان، دست درازی،عائشہ اکرم نے کن ملزمان کی شناخت کی، نام سامنے آ گئے
کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے