مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے مسلمان دوست سے شادی کر لی
بل گیٹس کی بیٹی نے جس دوست سے شادی کی اس کا تعلق مصر سے ہے اور اسکا نام نائل ناسر ہے،خبر رساں ادارے کے مطابق سولہ اکتوبر کو شادی کی ایک محدود تقریب ہوئی اسکے بعد نیویارک میں دوسری تقریب ہوئی جس میں جنیفر گیٹس اور نائل ناسر کی شادی مکمل ہوئی، بل گیٹس کی بیٹی کی شادی میں بیس لاکھ ڈالر کا خرچہ آیا، شادی والے روز جہاںتقریب منعقد ہوئی اسکے گردو نواح کی سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کی گئی تھیں
جنیفر گیٹس اور نائل ناسر کے درمیان 2017 سے قریبی تعلقات تھے اور30 جنوری 2020 میں دونوں نے منگنی کرلی تھی جنیفر گیٹس اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کے لباس میں نظر آئیں یہ تقریب جینیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمان شریک ہوئے ، جنیفر اور ان کے شوہر دونوں ہی ایک گھڑ سواری کے کھیل سے وابستہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ کھیل شوقیہ کھیلتی ہیں جب کہ ان کے شوہر یہ کھیل پروفیشن کے طور پر کھیلتے ہیں
سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں بِل گیٹس کی بیٹی کے مسلمان ہونے نہ ہونے پر بھی بحث جاری ہے تا ہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہ مسلمان ہو گئی ہیں کہ نہیں ان کی شادی کی رسومات انتہائی نجی محفل میں ہوئی جسمیں چند انتہائی قریببی افراد نے شرکت کی اس لیے ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کا نکاح بطور مسلمان پڑھا گیا یا کہ بطور غیر مسلم۔
پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی
سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر
ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم اعلان
لوگوں کو الجھاؤ میں رکھنا انسانیت کے خلاف جرم ہے، انسٹا گرام صارفین کی بل گیٹس پر کڑی تنقید
وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ
ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کے بل گیٹس بھی معترف
نائل نصر مصری نژاد امریکی شہری ہیں اور ان کے مصری والدین کویت میںآرکیٹک‘کمپنی چلاتے ہیں جو کاروبار کیلئے مصر سے تین دہائیاں قبل کویت منتقل ہوگئے تھے نائل نصر کی پیدائش امریکہ میں ہوئی لیکن ان کی پرورش اور ابتدائی تعلیم کویت سے ہے جبکہ انہوں نے اعلیٰ تعلیم امریکہ سے حاصل کی نائل نصر اور جینیفر گیٹس نے سٹینفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرکررکھا ہے۔مصری نوجوان نے 2013ء جبکہ جینیفر گیٹس نے 2018ء میں ماسٹر کیا
بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے طلاق کے لئے 27 برس انتظار کیوں کیا؟
بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا کو طلاق کے بعد کتنی دولت ملے گی؟
بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی طلاق سے متعلق سوشل میڈٰیا پر میمزکا طوفان
دنیا کے امیر ترین جوڑے میں 27 سال بعد علحیدگی ہوگئی
بل گیٹس اور ملینڈا نے طلاق کے پیپرز پر دستخط کر دیئے غیر ملکی میڈیا
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل ہی 27 برس کے بعد بل گیٹس اپنی اہلیہ میلنڈا سے الگ ہو گئے تھے ان کے تین بچے ہیں اور دونوں مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن چلا رہے تھے دونوں کی راہیں جدا کرنے کی وجہ بل گیٹس کے اپنی ملازمہ کے ساتھ تعلقات بنے تھے۔











