مزید دیکھیں

مقبول

آرمی چیف کا بنوں کینٹ کا دورہ،سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے بنوں...

کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے...

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن...

مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا ہے –

باغی ٹی وی : ادارہ شماریات کےمطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی کم آمدنی والوں کے لئے مہنگائی 15.01 فیصد تک ہوگئی ہے، ایک ہفتے میں 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ ایک ہفتے میں 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا ہوگیا جس کی قیمت 2411.77 روپے ہوگئی ہے علاوہ ازیں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 10 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے، انڈے فی درجن 5 روپے 28 پیسے مہنگے فی درجن قیمت 175 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے چینی کی فی کلو قیمت 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 104 روپے 52 پیسے ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل 19 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا قیمت 1800 روپے سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اڑھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت میں بھی 7 روپے 4 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی سمیت گڑ، دال ماش، باسمتی چاول، دال مسور بھی مہنگی ہوگئی ہے تاہم ایک ہفتے میں کیلے، دال مونگ، پیاز اور لہسن سستے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ جاری کر دیاقٓ

اس سے قبل وفاقی ادارہ شماریات کے اعداوشمارنے رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک بجلی کی قیمتوں میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح ایل پی جی کے 11.67 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 51 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 536 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 322 روپے کی سطح پر پہنچ گئی پیٹرول کی قیمت میں 3 سال کے دوران 49 فیصد تک اضافہ ہوا اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 93 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 138 روپے 73 پیسے ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ خوردنی گھی وتیل کی قیمتوں میں ہوا۔ گھی کی فی کلو قیمت 108 فیصد اضافے سے 356 روپے تک پہنچ گئی جبکہ خوردنی تیل کا 5 لیٹر کا کین 87 اعشاریہ 60 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 783 روپے پر پہنچ گیا۔