وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال، رکن اسمبلی ظہور بلیدی، اے سی ایس داخلہ ارشد مجید، اے سی ایس ترقیات حافظ عبدالباسط سمیت تمام متعلقہ سیکرٹریز و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مواصلات، ایریگیشن، صحت، تعلیم، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور دیگر شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی توپک، سولر کور، شادی کور، گربا، شینزک، سوکھار ڈیم سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی،چیف سیکرٹری نے جنوبی بلوچستان کے لئے ایل پی جی کی فراہمی، پاک۔چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ گوادر، سیف سٹی پروجیکٹ گوادر اور تربت پر بریفنگ دی

وفاقی وزیر اسد عمر نے ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، ترقیاتی منصوبوں میں ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر، صاف پانی کی فراہمی اور بہتر استعمال، زراعت اور لائیو سٹاک، آئی ٹی، توانائی، صنعت و تجارت، افرادی قوت، تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، اسد عمر کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر سے صوبے کے لوگوں کو نقل و حرکت میں آسانی کے ساتھ ساتھ زرعی اجناس کو منڈیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور لوگوں کی معیار زندگی بھی بہتر ہوجائیگی۔ ترقیاتی پیکیج کا خاص مقصد علاقے میں روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنا اور لوگوں کی زندگی معیاری بنانی ہے۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لیےخصوصی پیکج میں جہاں کمی تھی بہتری پر جائزہ لیا گیا،اسد عمر کا کہنا تھا کہ بلوچستان ترقی کے دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے،بلوچستان گزشتہ ادوار میں حقوق سے محروم رہا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ مل کر ترقیاتی کا کام جار رکھیں گے، وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے صحت کارڈ کے بارے میں بات چیت ہوئی ریلیف پیکج بلوچستان کے عوام تک پہنچے گا،کوشش کی جا رہی ہے کہ پیٹرول پر ٹیکس کم سے کم رکھیں ،پاکستان میں آٹا ، چینی،دالیں اور خوردنی تیل پر سبسڈی دے رہے ہیں،ناراض بلوچوں سے مذاکرات کے معاملے پر شازین بگٹی سے بات چیت ہوئی وزیر اعظم عمران کا وژن ہے کہ ناراض بلوچوں کو منایا جائے

بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ امید ہے اسدعمر سمیت دیگر وفاقی وزیر بھی بلوچستان کا دورہ کریں گے پہلے ہی کہا تھا کہ اگر وفاق ساتھ نہیں دیگا تو ہم کچھ نہیں کرسکیں گے،بلوچستان کے لوگ محبت کے بھوکے ہیں۔ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے وفاق سے تعاون کی اپیل ہے ناراض بلوچوں سے رابطے میں ہیں،بیرون ملک ناراض بلوچوں سے بات چیت جاری ہے،قدآور بلوچ شخصیات کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کررہے ہیں

حکومتی وفد کی ناراض اتحادی جماعت سے ملاقات، منانے میں ناکام

ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کر بڑا دھچکا، اتحادی الگ ہو گئے

وزیراعلیٰ بلوچستان نےواقعی اپنے عہدے سے استعفی دے ہی دیا:پشین گوئی بھی عین پوری ہوئی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

Shares: