افغانستان کے لئے بڑا خطرہ کون؟ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں اہم بریفنگ
افغانستان کے لئے بڑا خطرہ کون؟ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں اہم بریفنگ
قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے
اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام شرکا کو خوش آمدید کہا ،اسد قیصر نے کہا کہ قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر آج اجلاس بلایا گیا، تمام پارلیمانی لیڈرز کو بات کرنے کا موقع دیاجائے گا عسکری قیادت اور وفاقی سیکریٹریز بریفنگ دیں گے ،عسکری قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نےشرکت یقینی بنائی،
اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت عسکری حکام شریک ہیں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو ، وزرائے اعلیٰ بھی اجلاس میں شریک ہیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، طارق بشیر چیمہ، وزیرداخلہ شیخ رشید اجلاس میں شریک ہیں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان، وزیرمملکت علی محمد خان ، اعجاز شاہ اجلاس کا حصہ ہیں اسعد محمود،امیر حیدر ہوتی، آغا حسن بلوچ، مفتی عبدالشکور، ثنااللہ مستی خیل اجلاس میں شریک ہیں
اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر اعلیٰ عسکری حکام نے بریفنگ دی،طالبان حکومت آنے کے بعد کی صورتحال پر اراکین پارلیمنٹ کو آگاہی دی گئی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ داعش افغانستان کے لیے بڑا خطرہ ہے،افغان حکومت سے تعاون جاری ہے،پاکستان خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے دشمن ممالک خطے کی موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوششوں میں ہیں،بار بار عالمی برادری پر زور دے رہے ہیں کہ وہ افغان حکومت کو تنہا نہ چھوڑے،
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں میڈیا کے داخلہ پر ایک بار پھر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، میڈیا کو گیٹ نمبر ایک تک محدود کیا گیا ہے ۔قبل ازیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کےلیے پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی اورشیری رحمان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف جب اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بارے میں حکومت پارلیمان میں آکر بتائے، ہر چیز خفیہ ہے لہٰذا حکومت بتائے کیا معاہدہ کیا ہے کالعدم تنظیم کو کالعدم کی لسٹ سے نکالنے پرمشاورت سے جواب دیں گے
صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تو حکومت پارلیمان میں آکر بتائے،کیا مذاکرات اور معاہدہ ہوا صحافی کے سوال پر کہ ٹی ایل پی سے کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے پر کیا کہیں گے؟ شہباز شریف نے کہا کہ باقاعدہ مشاورت کے بعد بیان جاریں کریں گے
قومی اسمبلی نے گزشتہ روز ایک تحریک منظور کی جس میں پیر کو قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ کیلئے ایوان استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے تحریک ، وزیر قانون فروغ نسیم کی جانب سے پیش کی گئی ،
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران میڈیا پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں،میڈیا پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت میں داخلے پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے،پارلیمان قانون سازی عمارت ہے اس میں میڈیا کی پابندی عوام کی آواز اور حقائق پر ڈاکے کے مترادف ہے ماضی میں سول اور عسکری قیادت پارلیمان آتی رہی رہیں لیکن کبھی میڈیا پر پابندی نہیں لگی، موجودہ حکومت مسلسل میڈیا پر قدغن لگانے میں مصروف ہے، اسد قیصر اسپیکر ہونے کے باوجود پارلیمان کو بے توقیر کر رہے ہیں،اس سے قبل میڈیا گیلری کو تالے بھی لگوا چکے ہیں۔ اسپیکر وضاحت دیں
پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی
پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول
خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم
آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ ڈالر کے قریب پہنچ گیا