:1194ملزموں کو سزائیں ہوئیں:نیب نے کیا کھویا کیا پایا تفصیلات آگئیں

0
53

اسلام آباد: 1194ملزموں کو سزائیں ہوئیں:نیب نے کیا کھویا کیا پایا تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق نیب نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر نگرانی چار سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق چار برسوں میں 1194ملزموں کو سزائیں ہوئیں۔

نیب کی چار سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ چار سالوں میں 1194 ملزموں کو سزائیں ہوئیں جبکہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر نگرانی چار سالوں میں نیب کےسیکشن دس کے تحت 447 ملزموں کو سزائیں ہوئیں،نیب کے سیکشن 25 بی کے تحت چار سالوں میں 747 ملزموں کو سزائیں ملیں۔

رپورٹ کے مطابق سیکشن دس کے تحت سب سے زیادہ نیب کراچی میں 205 ملزموں کو سزائیں ہوئیں ،اسلام آباد میں 54، لاہور 50 اور سکھر میں 41 ملزموں کو سزائیں ملیں۔

سیکشن 25 بی کے تحت نیب سکھر میں چلنے والے کیسز میں سب سے زیادہ 291 ملزموں کو سزائیں ہوئیں جبکہ کراچی اور لاہور میں 167 ، 167،راولپنڈی میں 75 ملزموں کو سزائیں سنائی گئیں۔

دوسری طرف ن لیگی ارکان نے نیب پرسخت تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہے اوریہ کہا ہے کہ نیب عمران خان کی خواہشات کے مطابق کام کرتا ہے اورشریف فیملی کے پیچھے پڑا ہوا ہے

Leave a reply