بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ورلڈ کال نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

0
119

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کال نے جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی کی اپنی بنیادی اقدار پر قائم رہتے ہوئے بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

ورلڈ کال نے جدید ترین بلاک چین سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے لیے اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ,پاکستان کی سب سے بڑی این جی او اخوت فاؤنڈیشن اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ اور برطانوی ورلڈ موبائل گروپ کے مابین بلاک چین ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے جدید ترین بلاک چین سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے لیے سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت کے لئے دستخط کئے گئے ہیں۔ یہ سنٹر آف ایکسی لینس اخوت یونیورسٹی قصور میں قائم کیا جائے گا۔

اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے بنائی ہے اور انہوں نے اس مائیکرو فنانس کے خواب کو ادارہ بنا کر حقیقت میں بدل دیا ہے جو ملک بھر میں غریب عوام اور ضرورت مندوں کو بغیر کسی سود کے قرضے دیتے ہیں، اخوت فاؤنڈیشن کا پاکستان میں غریبوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ہے،اخوت فاؤنڈیشن اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ اور برطانوی ورلڈ موبائل گروپ کے مابین یادداشت پر دستخط کے بعد پاکستان کے ضلع قصور میں قائم بلاک چین سنٹر آف ایکسی لینس میں جدید ترین لیب کی سہولت قائم کی جا رہی ہے۔ ایم او یو بلاک چین ٹیکنالوجی کے عالمی سطح پر قابل قبول معیارات کے مطابق انفراسٹرکچر کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے اس بات کی توثیق کی کہ قصور میں قائم ہونے والی اپنی نوعیت کی ایک اعلیٰ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہمارے وژن سیٹ کی ایک بہترین مثال ہو گا۔ ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ اور برطانوی ورلڈ موبائل گروپ نے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر لیس گریجویٹس کو فروغ دینے کے لیے اپنے پورے خلوص اور مخلصانہ عزم کا اظہار کیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں سی ای اوز؛ بابر علی سید (WTL) اور ڈاکٹر امجد ثاقب (اخوت) نے اس بات پر زور دیا کہ وہ نچلی سطح پر صرف بلاک چین پراجیکٹس تک محدود نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے برطانوی ورلڈ موبائل گروپ کے کردار کی تعریف کی جو ایک شاندار کامیابی کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب ہوئی ، لاہور کی ایک انڈسٹریل اسٹیٹ میں‌ ہونے والی اس تقریب میں معاہدے کے تحت یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فیکلٹی اور طلبہ کیلئے بلاک چین ٹیکنالوجی کے حوالے سے سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت پر ریکٹر یو سی پی ڈاکٹر نصر اکرام اور سی ای او ورلڈ کال بابر علی سید نے دستخط کئے۔اس موقع پر ریکٹر یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب ڈاکٹر نصر اکرام نے کہا کہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب انڈسٹریز کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتی ہے۔ کسی بھی نئی ٹیکنالوجی میں جدت اور ریسرچ کو آگے لے جانے کیلئے یونیورسٹیز سے ہی ہیومن ریسورس ملتا ہے۔

ورلڈ موبائل نے امسال کلب میں‌ شامل ہونے والوں کے بارے میں بڑا اعلان کردیا،

ورلڈ موبائل لندن ، لندن کے قدیم ترین فٹ بال کلب فلہم ایف سی کا پارٹنر بن گیا

ورلڈ موبائل بہت جلد پاکستانیوں کی زندگی بدل کررکھ دے گا:مبشرلقمان

Leave a reply