UCPاور ورلڈ کال ٹیلی کام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط:پاکستان میں بلاک چین ٹیکنالوجی کی آمد آمد

0
26

لاہور: UCPاور ورلڈ کال ٹیلی کام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط:پاکستان میں بلاک چین ٹیکنالوجی کی آمد آمد،اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب ہوئی

ذرائع کے مطابق لاہور کی ایک انڈسٹریل اسٹیٹ میں‌ ہونے والی اس تقریب میں معاہدے کے تحت یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فیکلٹی اور طلبہ کیلئے بلاک چین ٹیکنالوجی کے حوالے سے سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔

بلاک چین ٹیکنالوجی کے حوالے سے یو سی پی اور ورلڈ کال کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اس نئے معاہدے کے تحت بلاک چین ٹیکنالوجی کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت پر ریکٹر یو سی پی ڈاکٹر نصر اکرام اور سی ای او ورلڈ کال بابر علی سید نے دستخط کئے۔

 

 

 

اس موقع پر ریکٹر یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب ڈاکٹر نصر اکرام نے کہا کہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب انڈسٹریز کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتی ہے۔ کسی بھی نئی ٹیکنالوجی میں جدت اور ریسرچ کو آگے لے جانے کیلئے یونیورسٹیز سے ہی ہیومن ریسورس ملتا ہے۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ بابر علی سید کا کہنا تھا کہ بلاک چین ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ہے جو حقیقی معیشت کو جنم دیتی ہے۔ ورلڈ موبائل گروپ کے اشتراک سے سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔

قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہونے والے اس تقریب میں یو سی پی سے ہیڈ آف سنٹر آف پروفیشنل ایکسی لینس زبیر انور، ڈین فار فیکلٹی آف آئی ٹی احمد شبر کاظمی اور ڈپٹی منیجر ٹیکنالوجی ٹرانسفر عبد اللہ اقبال شریک ہوئے۔ ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ سے چیف فنانشل اظہر سعید، ڈائریکٹر ٹیکنیکل آغا منصور، ڈائریکٹر سیلز فیصل احمد اور ڈائریکٹر نیٹ ورک عرفان ابن ریاض نے شرکت کی۔

UCPاور ورلڈ کال ٹیلی کام کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے مطابق ورلڈ کال کے تعاون سے قائم سنٹر آف ایکسی لینس میں پہلے یو سی پی کی فیکلٹی کو بلاک چین ٹیکنالوجی کے حوالے سے ٹریننگ اور پھر طلبہ کے لئے کورسز رکھے جائیں گے۔

دوسری طرف اس حوالے سے پاکستان کے سینئر تجزیہ نگار اور پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے اپنے نونہالوں کی جدید خطوط پراستوار تعیلم کے حوالے سے سرگرم معروف صحافی مبشرلقمان نے اس معاہدے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ میرے ملک کے طالب علموں کے لیے ایک بہترین منصوبہ ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے لیے اپنے طالب علموں کو موبلائز کرتے رہے اورآج وہ دن آگیا ہے کہ ایک بڑا معاہدہ ہوگیا ہے اوراس میں ایک یوکے بیسڈ ادارے نے پاکستان میں طالب علموں کوجدید ٹیکنالوجی سےمستفید ہونے کا موقع دیا ہے

Leave a reply