پاکستانیوں کے خلاف افغانستان میں پھرسازشیں عروج پر، ایک پاکستانی کواغوا کرلیا گیا

0
57

کابل:پاکستانیوں کے خلاف افغانستان میں پھرسازشیں عروج پر، ایک پاکستانی کواغوا کرلیا گیا ،اطلاعات کےمطابق افغانستان میں ایک اور پاکستانی کو افغان خفیہ اہلکاروں نے اغوا کرلیا، سعید اللہ گزشتہ 10 سال سے کابل میں مقیم تھا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں‌ سعید اللہ گزشتہ 10 سال سے کابل میں کمپنی میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کررہا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سعداللہ کے پیچھے افغان خفیہ ایجنسی کے کارندے پڑے ہوئے تھے اوردھمکیاں بھی دیتے تھے

ادھر کابل سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اللہ کو آج افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکاروں نے اغوا کیا، پاکستانی شہری سعید اللہ کو چیک پوسٹ پر روک کر اغوا کیا گیا۔افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کا پاکستانی شہریوں کے اغوا کا یہ تیسرا واقعہ ہے، پاکستانی سفارت خانے نے افغان دفتر خارجہ کے ساتھ معاملہ اٹھادیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں افغانستان میں پاکستانی طالب علم کو اغوا کرلیا گیا تھا، ڈاکٹر وقار کو خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اہلکاروں نے حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا اور پولیس مقدمہ درج کرنے سے بھی انکار کررہی تھی۔

Leave a reply