اسلام آباد (محمداویس )نوشہرہ درگئی سیکشن کی بحالی پر کام شروع ہوگیا، نوشہرہ سے مردان تک سیکشن یکم دسمبر تک بحال ہوجائے گا ۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی خصوصی ہدایت پر نوشہرہ مردان سیکشن بحالی  کے لیے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور محمد یوسف ، ریلوے ہیڈ کواٹر لاہور سے چیف انجنیئر اوپن لائن عرفان الخق  سمیت دیگر ڈویژنل افسران کے ہمراہ سپیشل ٹرین کے زریعے نوشہرہ۔ مردان سیکشن کا جائزہ لیا ۔

ونڈو ٹر یلنگ انسپکیشن کے زریعے ریلوے افسران نے نوشہرہ ۔مردان سیکشن کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا ریلوے افسران نے ماتحت عملے کو ٹریک کی بحالی پر جاری کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ھدایت جاری کی

واضح رہے وفاقی وزیر ریلوے نوشہرہ مردان سیکشن کی بحالی کے لیے خصوصی ھدایت جاری کیے تھے اس ضمن میں وزیر ریلوے بھی مردان درگئی سیکشن کا دورہ کرچکے ہیں نوشہرہ مردان سیکشن عرصہ دارز سے بند ہے اس سیکشن کی بحالی سے ریلوے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور اہالیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا۔ بعد ازاں ریلوے افسران نے موٹر ٹرالی کے زریعے مردان تا تخت بھائی ٹریک کا معائنہ کیا ڈی ایس پشاور اور چیف انجنیئر نے متعلقہ ڈی ای این اور اے ای این کو ٹریک کے اردگرد تجاوزات کو فوری طور ہٹانے کے احکامات صادر کیے

قبل ازیں خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع میں تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے سفاری ٹرین منصوبہ دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ تجارت کے حوالے سے ریلوے حکام کی ایف بی آر حکام سے اہم ملاقات ہوئی ۔محکمہ ریلوے پشاور کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محمد یوسف اور ریلوے ھیڈ کواٹر لاہور کے چیف انجینئرز اور ٹیکنیکل ٹیم نے طورخم بارڈر کا دورہ کیاپشاور سے تورخم تک تاریخی ٹریک کی بحالی میں موجود رکاوٹوں کی نشاندہی شروع کی گئی طورخم تک ریلوے ٹریک بحال کرلے فریٹ سروس شروع کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ایف بی آر حکام کے ساتھ انٹیگریڈٹ ٹرانز ٹ ٹریڈ منیجمنٹ سسٹم کو ریلوے سے منسلک کرنے کی ابتدائی رپورٹ جلد تیار کی جائے گی ،

خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ،شیخ رشید نے ریلوے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

شیخ رشید نے اپوزیشن جلسوں میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا

ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

پاکستان ریلوے کا سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

Shares: