مہنگائی اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں مزید اضافے کا آئی ایم ایف نے ظاہر کیا خدشہ

0
47

مہنگائی اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں مزید اضافے کا آئی ایم ایف نے ظاہر کیا خدشہ

آئی ایم ایف 6 ارب ڈالر کا قرض بحال کرنے پر آمادہ ہو گیا

پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی ،چھٹے جائزے کی تکمیل کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائے گی، پاکستان کو مالی،ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشگی شرائط پر عمل کرنا ہو گا، اگلی قسط کے اجراء سے فراہم کردہ رقم 3 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو جائے گی پاکستان کو دیگر ممالک اور عاملی اداروں سے فنڈنگ کے حصول میں مدد ملے گی، پاکستان نے جون تک کے تمام کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کیے، پاکستان نے منی لانڈرنگ،ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پیشرفت کی، ایکشن پلان کو مزید موثر بنانے کے لیے اضافی وقت درکار ہے کورونا وبا کے خلاف پالیسی اقدامات سے مضبوط معاشی بحالی ہوئی،تاہم کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اضافہ،روپے کی قدر پر دباو رہا ایف بی آر کے ٹیکس محاصل مضبوط رہے،

رواں سال معاشی ترقی4 فیصد،اگلے سال 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے مہنگائی اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،آئی ایم ایف نے مانیٹری پالیسی کے ذریعے مہنگائی پر قابو پانے پر زوردیا ایکسچینج ریٹ میں لچک برقرار رکھنے،زر مبادلہ ذخائر بڑھانے کا مشورہ دیا قانون سازی کے ذریعے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری بڑھانے پر زوردیا سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے ٹیکس مراعات کا خاتمہ ضروری قرار دیا گیا ،آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں،حکومت سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان پر ثابت قدمی سے عمل کرے،توانائی شعبے میں اصلاحات سے متعلق وعدے پر عمل کیا جائے بجٹ، مالی شعبے اور مجموعی معیشت پر منفی اثرات پر قابو پانے میں مدد ملے گی

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کے ہدف اور پیش گوئی کی وضاحت کی ہے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کی مالی سال 22میں اوسط مہنگائی کی پیش گوئی 7-9 فیصددکھائی جارہی ہے،اس کا دیگر ملکوں کے مہنگائی کے اہداف سے موازنہ کرنا درست نہیں،مہنگائی کی پیش گوئی رواں مالی سال کے تخمینوں کو ظاہر کرتی ہے، پاکستان میں مہنگائی کا ہدف حکومت مقرر کرتی ہے اور وہ 5-7 فیصد ہے،

وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

شوکت ترین آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ختم کیے بغیر واشنگٹن سے روانہ

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزیداور مسلسل اضافہ قومی معیشت کے لئے تباہ کن اور قومی سلامتی کے تصور کے لئے خطرناک ہے تاریخ گواہ ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں ہمیشہ مہنگائی بڑھی ہے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے عوام کنگال ہورہے ہیں اور حکومت کو عوام کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم نہیں ہوا تو پھر کیا طے پایا ہے، پارلیمنٹ کو بتایا جائے ،آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والی شرائط اور مذاکرات کی تفصیلات پارلیمنٹ سے چھپانابتارہا ہے کہ دال کالی ہے،ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ قومی معیشت کوبرباد کررہا ہے اور مہنگائی بے قابو ہوچکی ہے مہنگائی کی طرح ڈالر میں مسلسل اضافے پر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں

Leave a reply