امریکی کانگریس کے وفد ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن واستحکام کیلئےروابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے دونوں اراکین کانگریس کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دورہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا افغان عوام کی مالی مدد کرنےکی فوری ضرورت ہے۔

اعلامیے کے مطابق فریقین نے پاکستان اور امریکہ کو دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کیلئے خصوصی طور پرقائم بین الوزارتی رابطہ سیل کا دورہ کیا اور وزیر اعظم کی زیرصدارت افغانستان کیلئے قائم ایپکس کمیٹی کااجلاس ہوا-

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ شوکت ترین اور معید یوسف بھی شریک تھے۔ اجلاس میں پاکستان کی طرف سےافغانستان کیلئےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر5ارب روپے امداد کی منظوری دی گئی جبکہ پاکستان نے بھارت کو افغانستان کے لیے امدادی گندم فراہم کرنے کے لیے راہداری استعمال کرنے کی بھی اجازت دی۔ ہندوستان کی طرف سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان کو فراہم کی جائےگی۔

وزیاراعظم نے کہا کہ ہندوستان میں پھنسےافغان باشندوں کی پاکستان کے راستے وطن واپسی میں مدد کی جائے،علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی ایپکس کمیٹی کو افغانوں کی سہولت کیلئے پاکستانی ویزے کا 3 ہفتوں کے اندر اجرا کرنے کی ہدایت کی-

وزیراعظم نے افغانستان کی امداد کیلئے اقدامات اور بارڈر مینجمنٹ کی ستائش اور اطمینان کا اظہار کیا افغان باشندوں کی ہر ممکن مدد کی جائے،پشاور تا جلال آباد بس سروس کی بحالی کی ہدایت کی اور کہا کہ بارڈرز پر تعینات اہلکاروں کی استعداد کاربڑھائی جائے ، سرحدوں کی صوابدیدی بندش نہ کی جائے-

جنوبی کوریا کے فضائی دفاعی زون میں دوایٹمی ملکوں کے جنگی طیارے داخل ہو گئے

وزیر اعظم ایپکس کمیٹی نے افغانستان میں ہنگامی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہارکیا اور کمیٹی نے عزم کیا کہ حکومت پاکستان افغان باشندوں کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائےگی-

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان بہادر ترین قوم ہےجنہوں نے مشکل حالات کا سامنا کیا ہے،عالمی برادری پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کےوہ افغان عوام کی مدد کرے-

سوڈانی فوج کا وزیراعظم کومشروط طورپر بحال کرنےکا فیصلہ:وزیراعظم اداروں سے مشاورت کرنے کے پابند

Shares: