خواتین ٹی وی پر کیسے آئیں گی؟ طالبان کی جانب سے نئی ہدایات جاری

0
94

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے ٹی وی پروگراموں کے حوالہ سے نئی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں

خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے نئی گائیڈ لائن میں ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں خواتین اداکاروں کو دکھانے پر پابندی لگائی گئی ہے جبکہ نیوز چینل پر خواتین رپورٹرز کو دوران رپورٹنگ حجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، طالبان کی جانب سے جاری نئی گائیڈ لائنز کے مطابق مذہب کی توہین کرنیوالے کامیڈی اور انٹرٹینمنٹ کے پروگراموں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے

طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نشر نہیں کی جائیں گی اسلامی اور افغان اقدار کے منافی پروگرامز اور فلموں پرپابندی عائد کردی جائے گی ،افغانستان کے ٹی وی چینلز پر عمومی طور پر غیر ملکی ڈرامے نشر کیے جاتے ہیں جن میں خواتین مرکزی کردار ادا کرتی ہیں

واضح رہے کہ افغانستان میں 15 اگست کو طالبان کابل پر قابض ہوئے اسکے بعد عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا،افغان طالبان کی حکومت کے آنے کے بعد پرپیگنڈہ کیا جاتا رہا کہ طالبان خواتین کا جنسی استحصال کر رہے ہیں تا ہم طالبان نے اسکی تردید کی بلکہ طالبان نے خواتین کو دفاتر میں کام کرنے کی اجازت دی، طالبات سکول بھی جا رہی ہیں اور کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے

دوسری جانب قائم مقام طالبان وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ پنجشیر میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے، صوبے کے تمام داخلی راستوں سے داخل ہونے والے "غیر ذمہ دار” افراد کی باقاعدگی سے تلاشی لی جائے گی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی نے کہا کہ طالبان نے قتل کے الزام میں کابل کے دوسرے سیکورٹی ڈسٹرکٹ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

قبل ازیں ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ داتوک کماردوین جعفر نے افغانستان میں ایک ہمہ گیر حکومت کے قیام پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ قطر میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے طالبان سے رابطے میں رہیں گے۔ ملائیشیا کے اہلکار کے مطابق طالبان کو افغانستان میں ایک نئی حکومت قائم کرنی ہوگی جو تمام لوگوں بالخصوص خواتین کے حقوق کی ضمانت دے گی۔

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات

ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنیوالا ملزم طالبان کے ہتھے چڑھ گیا

Leave a reply