سلمان خان کی جگہ لینے کے لئے کیا کرنا ہو گا؟ بالی ووڈ سلطان کا نئے اداکاروں کو چیلنج

0
36

بالی ووڈ کے سپراسٹارسلمان خان کا کہنا ہے کہ نئے اداکار اسٹاربننا چاہتے ہیں توسخت محنت کرنا ہوگی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں سلمان خان نے اپنے دور اور آنے والے نئے اداکاروں سے متعلق بات کی اور اُنہیں شہرت حاصل کرنے اور نام بنانے کے لیے مشورہ بھی دیا اس انٹرویو کا موضوع سوشل میڈیا کا نئے آنے والے فنکاروں کی شہرت پر اثرات سے متعلق تھا۔

3 دہائیوں سے بالی ووڈ پرسپراسٹاربن کر راج کرنے والے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا کہنا تھا کہ یہ مقام اوراسٹارڈم حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔

سلمان خان کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے؟

دبنگ خان نے کہا کہ 55سال کی عمرمیں بھی بہت کام اورمحنت کرتا ہوں نئے اداکارمیری جگہ لینا چاہتے ہیں توسخت محنت کرنا ہوگی ان کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ 4 دہائیوں سے سنتے آ رہے ہیں کہ سپر اسٹارز کا دور ختم ہونے والا ہے، مگر ایسا ابھی تک نہیں ہوا ہے اسٹارز کا دورکبھی ختم نہیں ہوگا ہردورمیں کوئی نہ کوئی اسٹارہوتا ہے اسٹاربننے کے لئے سخت محنت اوربہت سی دوسری چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے-

بالی ووڈسلطان نے کہا کہ آنے والے نئے اداکاروں کے لیے اپنا نام بنانا آسان نہیں ہے کیوں کہ وہ تا حال 50 سال سے زائد عمر میں بھی اتنی محنت کر رہے ہیں، نئے اداکار آتے ہی انڈسٹری میں نہیں چھا سکتے، وہ ایسا ہونے بھی نہیں دیں گے نئے اداکاروں سے کہتا ہوں محنت کروبھائی ہم بھی50سال سے زیادہ کی عمرمیں محنت سے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا بھی اپنا ایک شہرت سے بھرپور دور ہے، ہم چلے جائیں گے تو نئے لوگ آ جائیں گے، مگر اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ فنکاروں کا دور ختم ہو جائے گا اور سوشل میڈیا کے آ جانے کے سبب اُنہیں شہرت نہیں ملے گی اور نئے فنکار بِنا کچھ کام کیے چھا جائیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ کو مشہور اور سپر اسٹار بنانے میں فلموں کا انتخاب، اُس میں کی گئی بہترین اداکاری، آپ کی اصلی شخصیت سمیت اور بھی بہت کچھ معنی رکھتا ہے، صرف سوشل میڈیا کے ذریعے آپ لوگوں کے دلوں میں گھر نہیں کر سکتے۔‘

سلمان نےایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ وہ مشکل گھڑی میں ہمیشہ شاہ رخ کے ساتھ کھڑے…

سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کیلئے ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کر دی

Leave a reply