ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ میں11بزرگ افراد کوکورونا ویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا۔
باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے لانکشائرکے ایک کئیرہوم میں رہائش پذیر11بزرگ افراد کوکورونا ویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا۔
بزرگ افراد کوپانی کا انجکشن دینے کا انکشاف طبی معائنے کے دوران ہوا مقامی سرکاری اسپتال کے حکام نے واقعہ پرمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے لگنے والے انجکشن صحت کے لئے نقصان دہ نہیں ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یورپ میں کورونا کا قہر جاری:آسٹریا میں لاک ڈاون میں اضافہ:شہری سڑکوں پرنکل آئے
کئیرہوم میں مقیم12بزرگ افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں پانی اورنمک کا محلول عام طورپرویکسین میں ملایا جاتا ہے۔
سکاٹش لیبر کی صحت کے ترجمان جیکی بیلی نے کہا: "یہ تشویشناک واقعہ ویکسین پروگرام اور نگہداشت کے شعبے کے انتظام پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔”
نارتھ لنارکشائر ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر پارٹنرشپ (HSCP) میں ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کی نرس ڈائریکٹر ٹرڈی مارشل نے تصدیق کی کہ وہ اس واقعے سے آگاہ تھی۔
ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے کورونا کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ "بوسٹر ڈوز” ضروری
انہوں نے کہا: "جن رہائشیوں کی ویکسین میں ملاوٹ کی گئی تھی ان میں سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا اور انہیں اسی دن دوبارہ ویکسین لفائی گئی تھی-
سکاٹش حکومت کے ترجمان نے کہا: "ہمیں اس وقت واقعے کی اطلاع دی گئی اور ہیلتھ بورڈ نے یقین دلایا کہ کوئی نقصان نہیں ہوا اور تمام متاثرہ رہائشیوں کو اسی دن مناسب ویکسین مل گئی۔”