والٹن ائیرپورٹ پرکیوں نہ عجائب گھر بنا دیا جائے،عدالت

0
126

والٹن ائیرپورٹ پرکیوں نہ عجائب گھر بنا دیا جائے،عدالت

لاہور ہائیکورٹ میں والٹن ائیرپورٹ پر تربیتی طیاروں کی پرواز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اٹھارٹی کو 20 دسمبر تک جواب طلب کرلیا ،عدالت نے کہا کہ والٹن ائیرپورٹ کے 10 کنال کے تاریخی حصہ کو کیوں نہ عجائب گھر بنا دیا جائے، 1930سے قائم والٹن ائیرپورٹ پر عجائب گھر بنانے سے آمدن میں اضافہ ہوگا، ائیرپورٹ پر کثیرالمنزلہ عمارتیں بنانے کی اجازت دی ہے،اگر 10 کنال پر عجائب گھر بن جائے تو اس میں کیا مسئلہ ہےعدالت نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کردی

درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں والٹن ایئرپورٹ کی حیثیت تبدیل کرکے اسے بزنس ایریا بنانے کے معاملے پر سول ایوی ایشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا درخواست گزار نے کہا تھا کہ حکومت پنجاب کو والٹن ائیرپورٹ کو ختم کرنے کیلئے قانون بنانے کا اختیار نہیں کیوں کہ ائیرپورٹ سے متعلقہ امور وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں درخواست گزار نے عدالت سے لاہور کے تاریخی والٹن ائیرپورٹ کی اصل حیثیت بحال اور سول ایوی ایشن کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی

واضح رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے ایک حکم جاری کیا گیا تھس جس میں کہا گیا تھا کہ تاحکم ثانی ایئرپورٹ پرطیارہ اڑانے کی اجازت نہیں ہے لاہور کے پرانے ایئرپورٹ جسے والٹن ایئر پورٹ کہا جاتا ہے کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بہت بڑا فیصلہ کیا ہے اوراعلان کیا ہے کہ وہ اس جگہ پردنیا کا سب سے بڑا ٹریڈ سنٹر بنانے جارہے ہیں

والٹن ایئرپورٹ:اگرعمران خان یہ کام کرنے میں کامیاب ہوگئے تویہ پاکستان کی کامیابی ہوگی:اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ‌ کردیا

وزیراعلیٰ بزدار والٹن ایئرپورٹ اورملحقہ علاقوں کے لئے ترقیاتی اتھارٹی کی سربراہی کریں گے

والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت اور نرسریاں کاٹنے کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت

لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ بند ، طلبا سراپا احتجاج

والٹن ایئر پورٹ پر فلائنگ آپریشن بارے لاہور ہائیکورٹ نے حکم دے دیا

Leave a reply