لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ بند ، طلبا سراپا احتجاج

0
48

لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ آج سے بند کر دیا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احکامات جاری کردیئے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق آج سے والٹن ایئر پورٹ استعمال نہیں ہوگا،فلائنگ کلب انتظامیہ کے مطابق والٹن ایئرپورٹ پر اس وقت 200 سے زائد سٹوڈنٹ پائلٹ زیر تربیت ہیں،والٹن ایئرپورٹ کی جگہ بزنس ڈسٹرکٹ بنایا جا رہا ہے،پنجاب حکومت نے بزنس ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کررکھا ہے۔

حکام کے مطابق والٹن ائیرپورٹ سے تربیتی پروازوں کو عارضی طور پرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا جارہا ہے، والٹن ائیرپورٹ کی جگہ نئے فلائنگ کلب کیلئے مریدکے میں جگہ مختص کی جاچکی ہے۔

حکام کے مطابق ٹینڈر مکمل ہونے کے بعد آئندہ 6سے 7ماہ میں فلائنگ کلب مریدکے میں تعمیر کر لیا جائے گا۔
حکومت کے اس اقدام پر والٹن ایئر پورٹ سے وابستہ عملے کے لوگ اور تربیت حاصل کرنے والے طلبا سراپا احتجاج ہیں کہ ان کو متبادل تربیتی پرواز مرکز دینے تک اس کو جاری کرکھا جائے اور بند نہ کیا جائے .

Leave a reply