دانش سکولوں کے اساتذہ کے لئے خوشخبری

0
141

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب دانش سکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسیلینسی اتھارٹی کا اجلاس ہوا،

پنجاب کے 4دانش سکولوں کو مکمل طورپر سولر توانائی پر منتقل کردیا گیا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طلبہ کے مفت یونیفارم کے لئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دے دی دانش سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق اضافے کی اصولی منظوری دے دی گئی، دانش سکولوں لئے انتظامی عہدوں پر بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی دانش سکولز اتھارٹی کو انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی،

دانش سکولوں میں ڈیجیٹل لرننگ کونسلنگ کاآغاز کیا جائے گا دانش سکولوں میں اکیڈمک او رسپورٹس میں ٹاپ کرنے والوں کے لئے 50 ہزار تک انعامات دیئے جائیں گے، دانش سکولوں کے طلبہ کے لئے آغا خان سکول ٹریننگ پروگرام کی طرز پر تربیتی نشستیں ہوں گی، ہوسٹل میں رہائش پذیر طلبہ کی والدین سے ملاقات کے لئے خصو صی کمروں اور کینٹین کا قیام کیا جائے گا،
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دانش سکولز کے زیر تکمیل پراجیکٹ کے لئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی اور کوٹ قیصرانی، تونسہ، بھکر اور منکیرہ کے دانش سکولوں جلد ازجلد مکمل کرنے کاحکم دیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دانش سکولو ں میں زیر تعلیم طلبہ کے بہن بھائیوں کو بھی ایڈمشن کی اجازت دے رہے ہیں -چکوال او رپیرمحل کے سینٹرز آف ایکسیلینسی کے پراجیکٹ بھی جلد مکمل کئے جائیں -پنجاب میں ایشیاء کا سب سے بڑا بورڈنگ ادارہ پاکستان کے لئے اعزاز ہے-تا ندلیانوالہ میں نئے دانش سکول کا آغاز چند ہفتوں میں کردیا جائے گا-دانش سکولز ا تھارٹی کی کارکردگی دوسروں کے لئے مشعل راہ ہے-دانش سکولز اتھارٹی نے وائس چیئرپرسن سمیرا احمد کی سربراہی میں اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کیا-

صوبائی وزیر مراد راس کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی نادار بچوں کی تعلیم کیلئے سپورٹ قابل تحسین ہے-وائس چیئرپرسن سمیرا احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے کوشاں ہیں -اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش سکولوں میں روزانہ حکومت پنجاب کی طرف سے 30 ہزار بچوں کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے-ڈے سکالرز کو بھی دانش سکول میں ایڈمشن دیا جارہاہے-طلبہ کے لئے ہوسٹل میں آٹومیٹک روٹی پلانٹ لگائے گئے ہیں -دانش سکولوں میں شجرکاری مہم کے دوران مستقل نگہداشت کے نظام کے تحت 96ہزار پودے لگائے گئے -میانوالی میں دانش سکولز کے 40ہزار بچوں نے سالانہ سپورٹس میں حصہ لیا-

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں تاخیر قابل برداشت نہیں۔ عوام کی سہولت کے پیش نظر اضلاع کے ہسپتالوں اور طبی مراکز صحت کے زیر تکمیل منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جناح ہسپتال اور نئے جنرل ہسپتال میں ایمرجنسی بلاک وقت کی اہم ضرورت ہے۔سروسز ہسپتال میں مریضوں کے رش کے پیش نظر ایمرجنسی بلاک کی تعمیر و توسیع کی جائے گی۔دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں اور مراکز صحت کے توسیعی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ضلعی ہسپتالوں میں کارڈیک وارڈ بننے سے بڑے ہسپتالوں میں رش کم ہوگا۔بلوچستان کے ضلع رکھنی میں جدید سہولیات سے مزین ہسپتال بنائیں گے۔رکھنی کے سول ہسپتال میں گائنی اور ایمرجنسی علاج کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی

Leave a reply