کراچی، کوئٹہ کے بعد تربت میں بھی دھماکہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی،بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بعد تربت میں بھی دھماکے کی اطلاعات ہیں،
تربت کے پارک ہوٹل کے نزدیک ایف سی ناکہ کے قریب دھماکہ ہوا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے وقوعہ پر بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے
قبل ازیں کوئٹہ کے قندرہاری بازار کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی ،ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہو گئی ہیں ،پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے،ایف سی کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق میزان چوک کے نزدیک بخاری سنٹر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پارکنگ میں کھڑی معتدد گاڑیاں بھی شدید متاثرہوئی ہیں
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد جمع کئے،،ایم ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر جاوید اخترکا کہنا ہے کہ قندھاری بازار کوٸٹہ بم دھماکے کے 5 زخمیوں کو بہتر اور فوری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تمام زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ،تمام سرجنز، انستیھیسیا ڈاکٹرز، طبی اسٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے بلا تاخیر طبی ریلیف فراہم کی جا رہی ھے
قندھاری بازار بم دھماکہ میں زخمی ہونیوالوں میں 1. نواب خان ولد باز محمد2.زرک شاہ دختر عبیداللہ3.تجلہ دختر عبیداللہ
4.محمد صاٸم ولد عبیداللہ5.نامعلوم خاتون چسمل ہیزن جبکہ قندھاری بازار بم دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جس کی شناخت 1. سید ندا محمد ولد سید حاجی محمد کے طور پر ہوئی ہے
۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئیٹہ بم دھماکے کی مزمت کی ہے اوروزیراعلئ نے دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے، ۔وزیراعلی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گرد عناصر امن کے دشمن ۔ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے
قبل ازیں کراچی میں نجی بینک میں ہونیوالے پراسرار دھماکے کے نتیجے میں اب تک 15 اموات ہو چکی ہیں، نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شیر شاہ واقعے میں 15افراد جاں بحق اور16زخمی ہوئے ہیں،امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ،جلد علاقہ کلیئر ہو جائے گا،سندھ حکومت میں جلد 1122ایمرجنسی سروس شروع کردی جائے گی،دکھ کی اس گھڑی میں عالمگیر خان کےساتھ ہیں، عالمگیر خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتا ہوں،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،
ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟
طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار
ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا
200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ
کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے
دھماکہ کرنیوالا ایک سائنسدان تھا،گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا تہلکہ خیز انکشاف








