سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد،وزیراعلیٰ کا نوٹس:مجرم گرفتار

0
34

سیالکوٹ: سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد،وزیراعلیٰ کا نوٹس:مجرم گرفتارتفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ زمین کے تنازع پر معمر خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تشدد کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقے میں معمرخاتون کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹا گیا۔ ڈنڈوں اور جوتوں سے سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا۔ سیالکوٹ پولیس نے پندرہ مرد اور خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون پر تشدد کرنے والے پانچ ملزم گرفتار کرلیے ہیں ۔گرفتار افراد میں ایک مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔

ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک کے مطابق واقعہ میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔تمام ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دلائی جائے گی۔

ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک نے کہا کہ بزرگ خاتون پر تشدد شرمناک فعل ہے ایسے بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں واقع میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری تک پولیس کاروائیاں جاری رہیں گی۔ واقع میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کی یقین بنائی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے سیالکوٹ میں بزرگ خاتون پر تشدد کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے ،

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔بزرگ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

خیال رہے کہ آئی جی پنجاب نے بزرگ خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

Leave a reply