لاہور:غیرت کے نام پرشوہر نے بیوی کو قتل کردیا

0
174

لاہور: تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں شوہر نے غیریت کے نام پر 22 سالہ بیوی کو قتل کردیا۔

باغی ٹی وی : لاہور میں تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں شوہر نے غیریت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد نعیم نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کو رنگ روڈ کھیتوں میں پھینک دیا تھا، پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

گھر سے بھاگ جانے کا خطرہ،13 سالہ لڑکی کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی نعش کو قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، مقتولہ کی چند عرصہ قبل شادی ہوئی تھی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے پسماندہ ترین ضلع لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر طالب علم کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تین روز قبل جیجال گاؤں میں ایک پندرہ سالہ طالب علم سکول جاتے ہوئے گولی ماردی گئی جو ساتویں جماعت کا طالب علم تھا ڈی پی او لوئرکوہستان ذوالفقارکے مطابق ملزم تاج محمد نے پہلے اپنی بیوی کو قتل کیا اور پھر باہر آکر صلاح الدین پر گولی چلا دی۔

لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر15 سالہ طالب علم قتل

واقعہ کے بعد مقتولہ خاتون کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ملزم تاحال ملزم مفرور ہے اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مقامی سوشل ورکر نبی اللہ نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ غیرت کے نام پر گزشتہ دو دنوں میں دو قتل ہوئے جس میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جس پر الزام لگانا ہو تو "یہ میرا چورہے” پکارا جاتا ہے اور پھر غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے یہ فرسودہ اور غیراسلامی طریقہ کوہستان میں عام ہے جس کے خلاف کوئی بھی آواز اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔

سوشل ورکر نبی اللہ نے حکومت سے مطالبہ کیا غیرت کے نام پر اس ظلم کو روکنے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

دوسری شادی کی خواہش، بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

Leave a reply