پرائمری ہیلتھ کا کارنامہ ، فزیوتھراپسٹ کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا
لاہور : یہ ہوتی ہے تبدیلی ، عید الاضحیٰپر ملازمین کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا . محکمہ پرائمری ہیلتھ میں بدانتظامی عروج پر، کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے پر 103 فزیو تھراپسٹ عید پر تنخواہ سے محروم رہ جائیں گے،
ذرائع کے مطابق تحصیل ہسپتالوں میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 55 فزیوتھراپسٹ اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 48 فزیوتھراپسٹس کے کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع نہ ہونے سے عید الاضحٰی پر بھی تنخواہ نہیں مل سکے گی۔
فزیوتھراپسٹس ملازمت کے کنٹریکٹ کی تجدید کیلئے محکمہ پرائمری ہیلتھ کے چکر لگانے پر مجبور ہیں لیکن کنٹریکٹ کو توسیع دینے کا عمل سرخ فیتے کی نذر ہوچکا ہے۔ اپریل 2019 میں تحصیل ہسپتالوں میں کام کرنے والے فزیوتھراپسٹس کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا جس کی تاحال تجدید نہیں ہوسکی ہے اور تین ماہ سے زائد عرصہ سے تحصیل ہسپتالوں میں بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔