ثبوت نہیں تھے تو آپ گرفتار کیسے کرتے ہیں؟ قائمہ کمیٹی کا نیب سے استفسار
چیئرمین رانا تنویر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ایک بار پھر میٹنگ میں غیر حاضر .چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ چیئرمین نیب کو کورونا ہو گیا ، انہوں نے خط لکھا ہے،چیئرمین نیب نے کمیٹی اجلاس کو 15 دن موخر کرنے کا کہا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس موخر نہیں ہو سکتا،چیئرمین نیب کو آج پی اے سی اجلاس میں ریکور 821 ارب روپے پربریفنگ دینا تھی، چیئرمین نیب نے اس سے پہلے میٹنگ میں آنے سے کئی بار انکار کیا ہے

اجلاس میں مشاہد حسین اورایاز صادق وڈیو لنک پر موجود تھے، ڈی جی نیب نے کمیٹی اجلاس میں شرکا کو بریفنگ دی، نیب حکام نے قائمہ کمیٹی میں بتایاکہ سب سے زیادہ ریکوریاں راولپنڈی سے 294 ارب روپے کی گئی، نیب نے سب سے کم ریکوریاں بلوچستان سے 51 کروڑ روپے کی کیں،لاہور سے 84ارب 17 کروڑ، کراچی سے 88 ارب 28 کروڑ روپے ریکور کیے،خیبر پختونخوا سے 3 ارب 43 کروڑ ، ملتان سے 4 ارب 37 روپے ریکور کیے، نیب نے سکھر سے25 ارب 82 کروڑ روپے کی ریکوریاں کی،سالانہ بنیادوں پر نیب نے 2020 میں زیادہ 313 ارب روپے سے زائد ریکور کیے نیب نے 2019 میں 112 ارب، 40 کروڑ 2021 میں 26 ارب ریکور کیے

رکن کمیٹی ایاز صادق نے کہا کہ ان ڈائریکٹ وصول کی گئی رقم کی تفصیل دیں،رانا تنویر نے کہا کہ تمام تفصیلات ڈی جی نیب بتا دیں گے،ایاز صادق نے کہا کہ یہاں سٹولن ایسٹ لکھا ہے، یہ کون سی چوری کی گئی رقم ہے،رانا تنویر نے کہا کہ جو نظر آ رہا ہے زیادہ تر پیسے ہاوسنگ سوسائٹیز سے ریکور کیے گئے ہیں،سرکاری ملازمین، بیوروکریٹ یا سیاست دانوں سے کتنے پیسے ریکور کیے؟ نوید قمر نے کہا کہ آپ کے پاس ثبوت تو ہوتے نہیں ، لوگوں کو جیل میں کئی سال بند کر کے رکھتے ہیں،لوگوں کو بغیر ثبوت کے کئی کیسز میں نیب گھسیٹتی ہے، رانا تنویر نے کہا کہ اگر آپ کے پاس شروع میں ثبوت نہیں تھے تو آپ گرفتار کیسے کرتے ہیں؟ نیب نے عدالتوں میں خود بتایا کہ وارنٹ جاری نہ ہونے کے باوجود افراد کو گرفتار کیا،

قبل ازیں ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کورونا میں مبتلا ہوگئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے

بااثر افراد کا خواجہ سراؤں پر تشدد، کپڑے اتارنے پر کیا مجبور، ویڈیو وائرل،عزت کا سودا نہیں کریںگے،خواجہ سرا

خواجہ سرا کے گھر گھس کر گھناؤنا کام کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

نیب پراسیکیوٹر کورونا میں مبتلا،اہم کیس کی سماعت ملتوی

Shares: