پی آئی اے نے دیگر ممالک کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق خوشخبری سنادی

0
44

اسلام آباد:آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کیلئے پی آئی اے ںے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کا ایک جامع بزنس پلان آیٹا نے مرتب کر لیا ہے جسے اگلے ہفتے حکومت کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، پی آئی اے کے بقا کے لیے فنانشل ریسٹرکچرنگ ناگزیر ہے جس کے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن میں پروفیشنل لوگوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہوابازی کا بہت پوٹینشل ہے مگر بدقسمتی سے اس کو صنعت نہیں سمجھا جاتا، خلیجی ممالک میں ہوا بازی بحیثیت صنعت ملکی معیشیت کے سب سے بڑے شعبوں میں سے ایک ہے، وہاں پر قانون سازی اور بنیادی ڈھانچا ملکی ایئر لائنز اور ہوا بازی کی صنعت کے فروغ میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا پوری دنیا میں حکومتی پالیسی سے لے کر ایئر پورٹ کی سہولیات تک تمام عناصر ہوا بازی کو فروغ دیتی ہیں، بد قسمتی سے ہمارے ملک کی پالیسیاں اور اجازت نامے بھی خلیجی ایئر لائنز کو ترجیح دیتے ہیں، پاکستان میں سول ایوی ایشن کو ملکی ایئر لائنز اور اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو سپورٹ کرنا ہوگا، قومی ایئر لائن کے ساتھ ساتھ تمام مقامی ایئر لائنز کو بھی ترجیح دینی ہوگی، تب ہی پاکستانی ہوا بازی ترقی کرے گی۔

Leave a reply