مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ غازی خان:دری میرو کے قریب لڑکی کی پراسرار موت، قتل یاخودکشی ؟

ڈیرہ غازی خان,باغی ٹی وی(نیوز رپورٹرشاہدخان)دری میرو کے قریب...

تاج حیدر کی خالی سیٹ پرسینیٹ انتخابات،ایم کیو ایم نے ٹکٹ جاری کر دیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی کے...

تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی...

ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد کا پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ

چیف آف انٹیلی جنس، ترک جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ...

جناح ہسپتال میں ڈاکٹر لڑ پڑے،پانچ زخمی

کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے دو گروپوں...

امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی دوستی خطرناک ہے۔ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی دوستی پاکستان کے لیے بہت خطرناک ہے۔ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے والے غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ ارض وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانے پیش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے نوجوان قابل فخر سپوت ہیں۔ بھارت کشمیریوں پر کیے گئے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دہشت گردی کی کاروائیاں ایک خاص مقصد کے لیے کی جارہی ہیں۔ دہشت گردی کی نئی لہر میں ایک ایک کر کے ملک کے شہروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قیامِ امن کے لیے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ناگزیر ہے۔ دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور انکی نرسریوں کو ختم کیے بغیر ملکی استحکام ممکن نہیں ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کے اکثر واقعات کے پیچھے بھارتی ایجنسی ”را“ کا ہونا متعدد عالمی اداروں پر منکشف ہو چکا ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی دوستی پاکستان کے لیے بہت خطرناک ہے۔ پاکستان نے نائن الیون کے بعد امریکہ کے فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ادا کیا اس کے باوجود امریکہ نے ہمیشہ بھارت کو ترجیح دی۔ جب دہشت گردوں کے سہولت کار حکومت کی بغلوں میں چھپے ہوں تو اس کا رزلٹ کبھی بھی اچھا نہیں ہو سکتا۔

اجتماع میں بلوچستان میں جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کے لیے دعا کروائی گئی۔ اجتماع میں ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، میاں محمد شفیع جلالی، میاں محمد الیاس جلالی، مفتی محمد حناد رضا حبیبی، علامہ ذوالفقار علی جلالی، مفتی محمد سلیمان رضوی، مفتی محمد الطاف جلالی، مفتی محمد سراج سندھی و دیگر نے شرکت کی۔

نصابی مطالبات کی آڑ میں اصحابِ رسول ﷺ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے

حکومت چند گستاخوں کو بھی پھندے پہ چڑھائے،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

حکومت مزید خون بہانے اور لاشیں گرانے سے باز آ جائے۔محمد اشرف آصف جلالی

آل و اصحاب رضی اللہ عنہم کی محبت کا سبب ذاتِ رسول ﷺ ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

مزارات پر کی جانے والی خرافات اور بدعات کا رد کیا جائے،اشرف آصف جلالی

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

داتا دربار سمیت اہم مقامات پر دھماکہ کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

مزارات پر کی جانے والی خرافات اور بدعات کا رد کیا جائے،اشرف آصف جلالی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan