ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ایک اور نوجوان کی جان چلی گئی
ٹک ٹاک کا نشہ پاکستان میں مسلسل جانیں لے رہا ہے، تازہ ترین واقعہ سندھ کے علاقے نواب شاہ میں پیش آیا، جہاں 28 سالہ شہزاد ریلوے ٹریک کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آ گیا ،28 سالہ شہزاد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم اسکی موت ہو گئی، پولیس کے مطابق واقعہ وی آئی پی کالونی کے قریب پیش آیا
پاکستان میں گزشتہ ایک برس میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے وقت متعدد اموات ہو چکی ہیں، ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش بھی کی جاتی ہے، عدالت نے ٹک ٹاک پرپابندی لگائی تھی بعد ازاں ختم کر دی گئی، ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین سے موت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ، اس سے قبل پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ کا رہائشی نوجوان آصف ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا تھا راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں ٹک ٹاک ویڈیو سے مشہور ہونے کے چکر میں نوجوان ٹرین سے ٹکرا کر جان سے گیا۔
اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے ،رنگ محل پولیس نے بروقت کاروائی کی ہے دو ملزمان گرفتارکر لئے، ملزم عمر اسلحہ لہراتے ہوئے ٹک ٹاک بنانے میں مصروف تھا پولیس نے گرفتار کر لیا اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ملزم ولید کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں، ملزم ولید سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ملزمان کو ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش کرنے پر گرفتار کیا گیا، ملزمان علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جاتے ،گرفتار ملزمان میں راؤ ولید, اور عمر شامل ہیں،ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ کلاشنکوف کلچر کے خاتمہ کے لیے پر عزم ہیں, قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے,
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب
خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
چینی شہریوں کے ساتھ ڈکیتی، ڈاکو سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
وفاقی وزیرکی ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت،سرکاری ملازمین کیلئے ایپ تیار