ایف بی آر کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا اعلان کیا گیا ہے-
باغی ٹی وی : ترجمان ایف بی آر کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین آج تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے قرعہ اندازی میں 10 لاکھ روپے کا بمپر پرائز بھی ہوگا گزشتہ ماہ ایف بی آر نے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی تھی-
سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سیکورٹی مانگنے کے خلاف درخواست ،فیصلہ جاری
ترجمان کے مطابو آج قرعہ اندازی میں بھی 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائیگی، ایک ہزار7 خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے رقم دی جائیگی-
ایف بی آر کی پی او ایس کےتحت پہلی قرعہ اندازی،انعام جیتنے والے خوش نصیبوں میں ایف…
واضح رہے کہ انعامی اسکیم کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی ہرماہ کی15تاریخ کو ہو گی گزشتہ ماہ ایف بی آرکی جانب سے پی اوایس سسٹم پرانعامات دینے سے متعلق اسلام آبادمیں تقریب کاانعقادکیاگیا ٹھا ٹیئرون ریٹیل آؤٹ لیٹس سے خریداری کرنے پرانعامی سکیم کاآغازکیاگیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پوائنٹ آف سیل پر انعامات کیلیے کی جانے والی قرعہ اندازی میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں میں فیڈرل بورڈآف ریونیو کے افسران بھی شامل تھے-
وفاقی حکومت کا نواز شریف کے ذاتی معالجین کو خط لکھنے کا فیصلہ
اس حوالے سے ترجمان نے بتایا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے صرف گریڈبیس اوراس سے اوپر کے افسران کیلئے اس انعامی اسکیم میں شمولیت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ باقی ملازمین و افسران پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ یہ انعامی اسکیم صاف و شفاف ہے اور میڈیا کے سامنے کمپیوٹررائزڈ قرعہ اندازی کی گئی۔