اسلام آباد: ایف بی آرنے پوائنٹ آف سیلز کے تحت دوسری کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات جیتنے والے ایک ہزار 7 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
باغی ٹی وی : انعامی رقوم خود کار نظام کے ذریعے ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گی 10 لاکھ روپے کا پہلا انعام اسلم نے جیتا، 5 لاکھ روپے کے دو انعامات اسد نعیم اور عاصم علی نے جیتے انھیں ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے انعامات جیتنے والے فائلرز کو ملنے والی رقم پر 20 فیصد جبکہ نان فائلرزکو ملنے والی رقم پر 40 فیصد ٹیکس کٹوتی ہو گی۔
ایف بی آر کا پی او ایس ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان
اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا اِنکم ٹیکس اور کنزمپشن ٹیکس ہوناچاہیے، ودہولڈنگ ٹیکس اور دیگر اضافی ٹیکسوں کے حق میں نہیں ہوں،یہ ختم ہونا چاہئیں 22 کروڑ آبادی میں سے 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں، انکم ٹیکس نہ دینے والوں کے متعلق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کنزمپشن پر لیا جانا چاہیے، ریٹیلرز عوام سے ٹیکس لیتے ہیں مگرجمع نہیں کراتے، یہ20 کھرب روپے سے زائد ہے، جس میں سے ہم صرف 4 کھرب روپے حاصل کرتے ہیں، جب تک پکی رسید نہیں لیں گے، وہ ٹیکس قومی خزانے میں نہیں آئے گا ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی کی شرح 20 فیصد تک لے جانی ہوگی تب شرح نمو کو 7 سے 8 فیصد تک لے جایا جا سکتا ہے۔
ایف بی آر کی پی او ایس کےتحت پہلی قرعہ اندازی،انعام جیتنے والے خوش نصیبوں میں ایف بی آر افسران بھی شامل
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پوائنٹ آف سیل سسٹم(پی او ایس)سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کیا تھا ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف سیل سسٹم(پی او ایس)سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر پہلا انعام 10 لاکھ روپے کا ہوگا، 5 لاکھ روپے کے 2 اور اڑھائی لاکھ روپے کے 4 انعامات ہوں گے جبکہ50 ہزار روپے کے ایک ہزار انعامات دیئے جائیں گے۔ پوائنٹ آف سیل کے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے-
قبل ازیں ایف بی آر ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر آج سے پوائنٹ آف سیل سسٹم پر ایک مضبوط میڈیا مہم شروع کرنے کا مقصد فروخت کی حقیقی وقت کی نگرانی کے ذریعے شفافیت کو زیادہ سے زیادہ اور آمدنی کی رسائی کو پلگ کرنا ہے یہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ فروخت کے مقام پر صارفین سے وصول کیا گیا ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائے –