عمران خان میرے وزیراعظم، الطاف حسین قائد، دونوں ملکر کیا کرینگے؟ عامر لیاقت کا بڑا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن کی عدالت نے پاکستان دشمن الطاف حسین کو ایک مقدمے میں بری کیا تو تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے الطاف حسین کو مبارکباد دی
عامر لیاقت نے الطاف حسین کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے جا رہے ہیں، عامر لیاقت حسین نے ساتھ پیغام میں لکھا کہ الطاف بھائی کو مبارک ہو، اللہ نے مدد فرمائی، قائد کی صورت پھر نظر آئی!! ، عامر لیاقت نے ٹویٹ میں ایم کیو ایم کی آفیشیل آئی ڈی کو بھی ٹیگ کیا
الطاف بھائی کو مبارک ہو، اللہ نے مدد فرمائی، قائد کی صورت پھر نظر آئی!!@OfficialMqm #AltafHussain pic.twitter.com/8hLpuw1zao
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 15, 2022
عامر لیاقت کی اس ٹویٹ پر صحافی اجمل جامی نے عامر لیاقت سے ٹویٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ گویا پھر ایک سے زائد سیاسی قائد بھی ہو سکتے ہیں۔۔
عامر لیاقت نے اجمل جامی کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جامی بھائی وزیراعظم عمران خان میرے چیئرمین، رہبر اور وزیراعظم ہیں ، الطاف حسین قائد، ان شا اللہ مذاکرات جلد ہوں گے اور سندھ میں جو پی پی کی اندھی مچی ہوئی ہے پی ٹی آئی اور الطاف بھائی مل کر نجات دلائیں گے
ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ الطاف بھائی کی بریت پرانہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، لندن جیوری نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو بَری کردیا ہے ، الحمد للہ
الطاف بھائی کی بریت پرانہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، لندن جیوری نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو بَری کردیا ہے ، الحمد للہ@OfficialMqm #AltafHussain
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 15, 2022
واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے بانی متحدہ الطاف حسین کو دہشتگردی پر اکسانے کے دونوں الزامات سے بری کردیا۔بانی متحدہ پر مقدمے سے متعلق برطانوی عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا، جہاں بانی متحدہ پر دہشت گردی پر اکسانے کا جرم ثابت نہ ہوسکا۔
لندن کی عدالت نے الطاف حسین کو معصوم عن الخطا کیوں قراردیا؟مبشرلقمان نے ساری حقیقت بتادی
حریم شاہ کی الطاف حسین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ
حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل