صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی

صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اطہر متین کو ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی،تیس بور کا چھرہ اطہر متین کے سینے کے سیدھے ہاتھ پر لگا مکمل پوسٹ مارٹم کی گھر والوں نے اجازت نہیں دی اطہر متین لاش کو عباسی شہید اسپتال سے گھر روانہ کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آبادمیں صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیں گے ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ،فوٹیج کے مطابق ایک ملزم ہیلمٹ اور دوسرے نے کیپ پہنا ہوا ہے فوٹیج کے مطابق واقعہ صبح 8 بج کر 29 منٹ پر پیش آیا،

صحافی اطہر متین قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ،ٹیم میں ایس ایس پی ایس آئی یو اور ایس ایس پی سینٹرل بھی شامل ہیں

وزیر اعظم عمران خان نے صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل پر گہرے افسوس کا اظہار اور واقع کی سخت مذمت کی اور کہا ہے کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں سینیئر صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران اطہر متین کا بہیمانہ قتل باعثِ صدمہ ہے امید ہے، واقعے میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کو سٹریٹ کرائمز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سینئر صحافی اطہر متین کا دن دہاڑے قتل صوبائی حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔ کراچی کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کریں گے،سعید غنی کا کہنا تھا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے،پولیس موٹرسائیکل سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کرے گی،سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں، ایس ایس پی سینٹرل اور ڈی آئی جی سے بات ہوئی ہے، ایسے واقعات کو روکنا پولیس کی ذمہ داری ہے،بڑے شہروں میں کہیں بھی زیروکرائم نہیں ہوتا،اطہرمتین صاحب بہت بہادر انسان تھے، جب انہوں نے دیکھا کہ ڈاکو شہری کو لوٹ رہے ہیں تو انہوں نے ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے انہوں نے گھبراہٹ میں گولیاں چلائیں، ایک جان لیوا گولی اطہر کے سر میں لگے۔تین گولیاں کل لگیں وہ شہید ہو گئے،سندھ حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے کہ قاتلوں کو پکڑا جاسکے

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متعین کی ہلاکت افسوسناک ہے اطہر متعین کے قاتلوں تک جلد پہنچ جائیں گے،اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے اسٹریٹ کریمنلز کا پرانا ریکارڈ چیک کرکے شناخت کرنی چاہیے ایسی بستیاں جہاں یہ اسٹریٹ کریمنلز رہتے ہیں کارروائی کرنی چاہیے ،اسٹریٹ کرائم کی ایک وجہ بے روزگاری بڑھنا بھی ہے،

قبل ازیں شہر قائد کراچی میں نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا ،واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا جہاں نجی ٹی وی سما ٹی وی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر اطہر متین کو گولیاں مار دی گئی ہیں، گولیان لگنے سے اطہر متین کی موت ہو گئی ہے، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ناظم آباد کی مین شاہراہ پر پوا، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے تو اطہر متین نے شہری کو بچانے کے لئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس سے وہ گر گئے اسی دوران ایک ملزم نے فائر کھول دیا ،گولیان لگنے سے کار میں سوار اطہر متین موقع پر ہی چل بسے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے، تا ہم حتمی کچھ نہیں کہا جا سکتا، پولیس کے مطابق صحافی اطہر متین بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آرہے تھے، انہیں ایک گولی لگی جس سے ان کی موت واقع ہوئی،جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کی گولی کا ایک خول ملا ہے۔

اطہر متین نجی ٹی وی سماء سے منسلک تھے اور بطور پروڈیوسر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے جب کہ وہ معروف نیوز کاسٹر اور اینکر طارق متین کے بھائی تھے

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات زوبیہ خورشید راجہ کا کہنا ہے کہ سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین ڈاکووں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ ملزمان نارتھ ناظم آباد میں ایک شخص کو لوٹ رہے تھے کہ اطہر نے ان کو اپنے کار سے hit کرکے شہری کو بچائے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مزمت کرتی ہوں,سندھ پولیس فوری ایکشن لے, صحافت پر حملہ ناقابل برداشت ہے.

کراچی سے صحافی فیض اللہ خان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کا بے قابو جن اطہر متین کو بھی نگل گیا،سماء ٹی وی کیمطابق اطہر بھائی نے موٹر سائیکل سواروں کو شہری سے لوث مار کرتے دیکھا تو اپنی کار سے انہیں ٹکر مارکر گرانے کی کوشش کی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور اطہر بھائی لقمہ اجل بن گئے ،ایک شاندار انسان بےبسی سے سڑک پہ قتل ہوگیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا صحافی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے ،

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں صحافی کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے شیخ رشید نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل بہیمانہ واقعہ ہے،

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کراچی میں سماء نیوز کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے قتل کی مذمت کی ہے،حسان خاور نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ اطہر متین فرض شناس صحافی تھے، قتل پر دلی دکھ ہوا۔ سندھ حکومت اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری یقینی بنائے۔ صحافیوں کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سماء نیوز کے سینئر پروڈیوسر اطہرمتین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں اطہر متین کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے۔ہماری تمام تر ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ اینکر طارق متین کےبھائی اورسماء ٹی وی کے سنیر پروڈیوسر اطہر متین کے قتل کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا -اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور انکے خاندان اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے – آمین ،سندھ حکومت فوری طور پرقاتلوں کو گرفتارکر کےقرار واقعی سزا دلوائے

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں سینئر صحافی اطہر متین کے قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اورایڈیشنل آئی جی کراچی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیئے فوری کاروائی کی ہدایت کی ہے، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ سندھ حکومت لاقانونیت کے خاتمے کے لیئے پریکٹیکل اقدامات کرے۔

محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان

محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟

سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

https://baaghitv.com/kisi-judge-ko-dhamki-nahi-di-ja-sakti-reporttlaababa/

Comments are closed.