نااہل حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر تباہی مچا دی ہے،بلاول بھٹو زرداری

0
38

کراچی: پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ٹھٹھہ سے سجاول پہنچ گیا جہاں بلاول بھٹو نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ کراچی، ٹھٹھہ اور سجاول کے عوام نے ’گو سلیکٹڈ گو‘ کا فیصلہ سنادیا۔

باغی ٹی وی : پی پی پی کے مطابق عوامی مارچ کے ٹھٹھہ پہنچنے پر عوام کا سمندر امڈ آیا، عوام کے اس جم غفیر نے کٹھپتلی وزیراعظم کو مسترد کر دیا۔


ٹھٹھہ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، ہم اسلام آباد پہنچیں گے لیکن کسی کو غیرقانونی حملے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم ٹی وی پرآکر کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے مگر اب وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت شروع ہوگیا ہے۔

بلاول نے کہا کہ اس کٹھ پتلی سے بھی ہرایک ظلم اورزیادتی کاحساب لیں گے، جن کے پاس چھت اور روزگار تھا نااہل حکمرانوں نے وہ بھی چھین لیا، عوام سے پوچھتاہوں کہ تین سال گزرگئے کیا مہنگائی ختم ہوگئی ہے، کٹھ پتلی کہتاہے کہ عوام کو بتاؤکہ مہنگائی نہیں ہوئی ہے۔


چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت کراچی سے شروع ہونے والا عوامی مارچ سجاول پہنچ گیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سجاول میں عوام کے سمندر سے خطاب جاری ہے-

اسلام آباد پہنچ کرحکومت پرحملہ کردیں گے:بلاول بھٹو

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سجاول پہنچنے پر جیالوں اور شہریوں کی جانب سے تاریخی استقبال کیا گیا


پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، علی حسن زرداری، محمد علی ملکانی، شفقت شاہ، ایاز شاہ شیرازی اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہیں –


میرپور بٹھورو، جاتی، دڑو، کھارو چھان، شاہ بندر اور دیگر قصبوں سے جیالے اور شہری صبح سے سجاول پہنچے ہوئے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت قافلے پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی-

آبی تنازعات پر پاک بھارت مذاکرات کا آغاز یکم مارچ سے اسلام آباد میں ہوگا،انڈس واٹر کمیشن

پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے شرکا سے سجاول میں خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت ہے تبدیلی سرکار کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیالوں نے ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا ہے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف پیپلزپارٹی کے جیالے سڑکوں پر ہیں۔ سجاول کےعوام نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا ہےجیالوں کے ساتھ مل کر ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے نالائق وزیراعظم کو گھر بھیجنے کے لیے جیالے ہمارے ساتھ ہیں –

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے کہا تھا کہ 50 لاکھ گھراورایک کروڑ نوکریاں دیں گے تبدیلی سرکار نے ملک میں تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا تو بتائیں کیا تبدیلی آئی؟ پچاس لاکھ میں سے ایک بھی گھر نہیں ملا، نااہل حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر تباہی مچا دی ہے، کٹھ پتلی کے دور میں غربت، بے روزگاری اور کرپشن میں تاریخی اضافہ ہوا ہے اگر تبدیلی آئی تو صرف حکمرانوں کی جیبوں میں آئی ہے۔

احساس راشن رعایت پروگرام کی رجسٹریشن دوبارہ کھل گئی

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کر لیا اب نااہل حکومت کو ایک دن برداشت نہیں کرسکتے، تبدیلی سرکاری کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ کراچی، ٹھٹھہ اورسجاول نے فیصلہ سنا دیا ہے ہر شہری کا مطالبہ ہے کہ گو سلیکیٹڈ گو ہے، ہم حکومت سے ہر ظلم کا حساب لیں گے، عمران خان کو خود مستعفی ہو جانا چاہیے ورنہ جمہوری طریقے سے اس غیرجمہوری شخص کو گھر بھیجیں گے۔

پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف مزار قائد سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا جو 10 دنوں میں 34 شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔ اس موقع پر سیکڑوں کارکنان درجنوں گاڑیوں میں شہر اور ملک کے دیگر حصوں سے مزار قائد پہنچے۔ کارکنان نے پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جب کہ وہ وقفے وقفے سے پارٹی کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔

زرداری مافیا سے نجات ملے گی تو سندھ کرے گا ترقی اورہوگی خوشحالی:اسد عمر

کراچی سے روانگی کے پر بلاول نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی کو بھگا کر جمہوری نظام لائیں گے، عمران خان کی حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے جس نے کرپشن ختم کرنے وعدہ کیا مگر عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ نالائق نیازی نے ملک کی معیشت تباہ کردی، تین سال دیکھ چکے اب سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی کو گھر جانا ہے، کٹھ پتلی کے خلاف کراچی کے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکےہیں۔

اس موقع پر بلاول نے گو سلیکٹڈ گو کے نعرے بھی لگوا دیئے اور مزید کہا کہ حکومت کے خلاف اعلان جنگ پر عوام کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہوں۔

مارچ کے شرکا سے خطاب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نااہل حکومت کے تابوت میں یہ لانگ مارچ آخری کیل ثابت ہوگا، لانگ مارچ حکومت کے خاتمہ کے لیے اسلام آباد کا رخ کر رہا ہے۔

حکمران اور ادارے ذاتی مفادات چھوڑ کر ملکی مفادات کو سامنے رکھیں ،خواجہ آصف

میاں رضا ربانی نے کہا کہ قائد اعظم کا مزار وہ جگہ ہے جہاں سے شہید بھٹو نے ایوب خان کی خلاف علم بغاوت بلند کیا، آج اسی جگہ سے پیپلز پارٹی وفاق کا سودا کرنے والی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہے، عوام کا سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی سے خیبر تک اور کوئٹہ سے لاہور تک پاکستان کے عوام نے حکومت کی خلاف علم بغاوت اٹھالیا ہے۔

دریں اثنا عوامی مارچ اسٹیل مل کے سامنے رُکا جہاں بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیل مل کی نجکاری نہ ہونے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اسٹیل مل کے دروازے ملازمین کے لیے ہم کھولیں گے‘۔ بعد ازاں مارچ حیدرآباد ٹھٹھہ سے ہوتا ہوا سجاول پہنچ گیا ہے-

اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لےتوہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:پاکستان…

Leave a reply