اسلام آباد ہائیکورٹ،الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا عدالت نے صدر مملکت کے سیکریٹری، اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 15مارچ کو معاونت کی ہدایت کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سردار مہتاب کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ عادل عزیز قاضی عدالت میں پیش ہوئے
قاضی عادل عزیز نے عدالت میں کہاکہ ایک آرڈیننس کے ذریعے ایکٹ میں ترمیم کی گئی، ایسی کوئی ایمرجنسی نہیں تھی ،جب پارلیمنٹ موجود ہے تو ایسی کیا ضرورت پڑی تھی کہ آرڈیننس لایا گیا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے پبلک آفس ہولڈرز کو الیکشن مہم میں جانے کی اجازت دی گئی،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15مارچ تک ملتوی کر دی
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر
بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار
جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ
اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا
مولانا شہباز شریف،آصف زرداری سے معاملات طے کر چودھری برادران کے پاس پہنچ گئے








