میرا جسم میری مرضی کا نعرے لگانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرا جسم میری مرضی کا نعرے لگانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا، پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں ایک شخص نے اپنی بیوی کر قتل کر دیا ہے، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی بیوی کی عمر 28 برس تھی جس کا نام میمونہ تھا، ملزم نے گلہ دبا کر بیوی کو قتل کیا اور بعد میں لاش کو آگ لگا دی اور شارٹ سرکٹ کا ڈرامہ کیا، پولیس کے مطابق ملزم اللہ دتہ نے میمونہ سے پسند کی شادی کی تھی اور یہ اسکی دوسری شادی تھی جبکہ اسکی پہلی بیوی سے ملزم کے چار بچے بھی ہیں، ملزم کی دوسری پسند کی شادی کو چار برس ہو چکے ہیں،
پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیشن اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ میری بیوی میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگاتی تھی تو غصے میں آ کر اسے قتل کر دیا،
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عورت مارچ کے خلاف چلائی گئی اشتعال انگیز مہم کے نتائج سامنے آنے لگے۔ لاہور میں شوہر نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر 28 سالہ حاملہ بیوی کو قتل کرکے لاش جلادی۔
عورت مارچ کے خلاف چلائی گئی اشتعال انگیز مہم کے نتائج سامنے آنے لگے۔ لاہور میں شوہر نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر 28 سالہ حاملہ بیوی کو قتل کرکے لاش جلادی۔
— مولوی استرا 🪒 (@usttra) March 29, 2022
واضح رہے کہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ عورت مارچ میں لگایا گیا تھا اس نعرے پر پاکستانی قوم نے اعتراض بھی کیا تھا، عورت مارچ کی جانب سے اس نعرے کی کسی قسم کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی،میرا جسم میری مرضی کے نعرے کی گونج پارلیمنٹ میں بھی پہنچی تھی اور قائمہ کمیٹی نے اس متنازعہ نعرے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا تھا
عورت مارچ کو روکا جائے،وزیر مذہبی امور کے خط کے بعد بحث جاری
حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں
عورت مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایات
عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے
مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے،وزیراعظم
تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق
عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے
عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج
ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا
خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟








