مبئی : نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں چارج شیٹ کے لیے وقت کی توسیع کے لیے ممبئی کی ایک عدالت سے رجوع کیا ہے۔
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق سنٹرل ڈرگس انفورسمنٹ ایجنسی نے پیر کو ایک درخواست دائر کی جس میں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹنس ایکٹ (این ڈی پی ایس ایکٹ) کے تحت کیس میں چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے مزید 90 دن کا وقت مانگا گیا ہے۔
منشیات کیس:وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا شاہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے حوالے بڑا انکشاف
ایجنسی نے 2 اکتوبر 2022 کو کیس درج کیا تھا اور اس معاملے میں 20 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ این سی بی کے پاس کیس میں چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے 180 دن کا وقت تھا، جو 2 اپریل 2022 کو ختم ہو رہا ہے چونکہ ایجنسی نے تفتیش مکمل نہیں کی ہے، اس لیے اس نے چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے وقت کی توسیع مانگی ہے۔
آریان خان منشیات کیس:این سی بی تفتیش کاروں کی شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب
این سی بی نے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک مادہ (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ اس وقت شروع کیا جب اس نے کروز جہازپر چھاپہ مارا تھا جو 2 اکتوبر 2021 کو ممبئی انٹرنیشنل پورٹ ٹرمینل سے گوا کے لیے روانہ ہونا تھا بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت 19 افراد کو گرفتار کیا تھا گرفتار 20 لوگوں میں سے 18 ضمانت پر باہر ہیں، جب کہ دو عدالتی تحویل میں ہیں آریان خان کوعدالت نے 28 اکتوبر 2021 کو ضمانت پر رہا کیا تھا-
شا ہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز…
واجح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ہندوستان ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کی کسی بڑی سازش کا حصہ ہیں یا کسی بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھے۔
منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ
منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے…
آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی جانچ کے دوران کروز پر چھاپے میں کئی بے ضابطگیاں بھی پائی گئی ہیں یہ تحقیقاتی ٹیم کابینہ کے وزیر نواب ملک کی طرف سے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بعد تشکیل دی گئی تھی-
منشیات کیس:آریان خان نے ہفتہ وار حاضری سے استثنٰی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی
ایس آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آریان خان نے کبھی منشیات نہیں لی تھی، اس لیے ان کا فون اٹھانے اور ان کی چیٹ چیک کرنے کی ضرورت نہیں تھی، بات چیت سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آریان کسی بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھے این سی بی کے دستور کے برعکس چھاپے کی ویڈیو ریکارڈ نہیں کی گئی تھی، کیس میں گرفتار کئی ملزمان سے برآمد ہونے والی منشیات کو بیک وقت ضبطی کے طور پر دکھایا گیا ہے، آریان نے کبھی اپنے دوست ارباز مرچنٹ کو کروز پر منشیات لانے کو نہیں کہا۔
منشیات کیس : آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا
کاغذ ات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات ابھی مکمل ہونا باقی ہے اور این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنے میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔
آریان خان مخصوص سنٹر سے جیل کی عام بیرک میں منتقل
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو قیدی نمبر جاری
آریان خان سے منشیات کی برآمدگی کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا
آریان خان نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا
بیٹے سے ملاقات شاہ رخ خان کو مہنگی پڑی،نارکوٹکس کنٹرول بیوروحکام گھر پہنچ گئے
گوری خان بیٹے سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچ گئیں
بیٹا جیل میں، شاہ رخ خان کی زندگی کیسی گزر رہی تھی؟ آریان کے وکیل کے اہم انکشاف