تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کتنی یقینی ؟ احمد جواد نے اہم ملاقات میں بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف سیاست کے میدانوں میں جوڑتوڑشروع ہیں وہاں صحافت کےمیدان میں غورشروع ہے،کوئی اپنےتعلق کی بنیاد پرتبصرے کررہے ہیں توکوئی اپنے تجربے کی بنیاد پرحقائق پیش کررہے ہیں
ادھر باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی نے آج دوایسے دوستوں کواکٹھا کردیا جن کے اکٹھے ہونے سے ماضی کی یادیں اور محبت بھرے وہ لمحات یاد آگئے جوکبھی ان دو دوستوں کے درمیان ایک والہانہ برادرانہ محبت تھی اور آج بھی ہے
https://twitter.com/AhmadJawadBTH/status/1508765403283087368
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حنیف عباسی نے سینئر صحافی مبشرلقمان اور محسن بیگ کواپنے دسترخوان پردعوت دی تھی جوان دونوں صاحبان نے قبول کرلی
اس حوالے سے پی ٹی آئی سے ن لیگ میں ہجرت کرنے والے احمد جواد نے بھی اپنے جزبات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ حنیف عباسی کی مہمان نوازی اس قدربرکت والی ثابت ہوئی کہ محسن بیگ اور مبشر لقمان کے درمیان ایک بڑی اہم گفتگو کا سبب بن گئی
احمد جواد کا کہنا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سو فیصد کامیاب ہوگی ،اپوزیشن کے ورکرز جشن کی تیاری کر لیں،احمد جواد نے اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کا بدترین فاشسٹ حکمران نیازی اپنے انجام کے قریب پہنچ چکے ہیں