محسن بیگ کے ساتھ جیل میں کیا ہوا ؟ اہم انکشافات

0
32

محسن بیگ کے ساتھ جیل میں کیا ہوا ؟ اہم انکشافات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے سینئر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ نے سینئر صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں شرکت کی ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جسدن محسن بیگ کے ساتھ یہ ہوا اس دن ٹی وی پر بتا رہا تھا کہ کس طرح ہم بنی گالہ گئے تھے پہاڑیوں سے ہو کراور واپس آ کر میڈیا کو سب بتاتے تھے، عمران خان تو بے دید نکلا

جس کے جواب میں محسن بیگ کا کہناتھا کہ عمران خان بدید نہیں کم ظرف ہے، دوستی کے رشتے میں کم ظرفی نہیں ہوتی، کسی سے ناراض ہو جائیں تو خواتین اور بچوں تک نہیں جاتے، مجھے تو اس شخص کو دوست کہتے ہوئے بھی شرم آتی ہے، جس کے ساتھ بھی اسکی دوستی تھی اس سب کے خاندان پر پرچہ کٹوایا، علیم خان، جہانگیر ترین، میں بچا ہوا تھا میرے بیٹے کو بھی اس کیس میں ڈال دیا، میں سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس طرح یہ کر سکتا ہے، کورٹ نے ثابت کر دیا کہ نہ وارنٹ تھا نہ ایف آئی آر درج تھی، یہ مسنگ پرسن بنا کر مجھے اٹھانا چاہتے تھے، بعد میں جو کیس انہوں نے بنایا اس میں دو گھنٹوں میں ضمانت ہونی تھی، سولین کپڑوں میں یہ میرے گھر میں آئے، اسلحہ کا لائسنس مجھے ریاست پاکستان نے دیا، لائسنس اور ہتھیار گھر خاندان کے دفاع کے لئے ہے، میں نے کسی سرکاری دفتر جا کر فائرنگ نہیں کی، کئی صحافی زخمی ہوئے، فوت ہوئے ،کئی مسنگ ہیں، میں فیملی گھر کا دفاع کروں گا

محسن بیگ کا مزید کہنا تھا کہ میرا عمران خان سے کوئی ذاتی ایشو نہیں، ہم سپورٹ کر رہے تھے، ایک نظریے پر ساتھ تھے، میں نے ڈھائی برس پہلے انکو ایک میسج کیا اور پھر نمبر بلاک کر دیا، اسکے بعد نمبر نہیں کھولا، نیا نمبر بھی بعد میں مجھے بھیجا میں نے وہ بھی بلاک کر دیا، میرا ذاتی ایشو آج بھی کوئی نہیں لیکن جن نظریات پر کھڑے تھے وہ کہاں ہیں،میں نے کوئی لڑائی نہیں کی، نمبر بلاک کیا اور سائڈ پر ہو گیا، میں انکا ذاتی ملازم نہیں ، انہوں نے ہمارا مال کھایا،ہم نے انکا نہیں کھایا،

کھرا سچ میں محسن بیگ کا کہنا تھا کہمیں نے عمران خان کا نمبر بلاک کرکے ڈیلیٹ کیا، تو دوبارہ انہوں نے نیا نمبر مجھے بھیجا تو وہ بھی میں نے بلاک کردیا،میں پہلے سویا ہوا تھا اب کوئی آئے میرے گھر کی طرف ایسا سبق سکھاوں گا 14 طبق روشن کردوں گا، وزیراعظم اپنی تقریر میں بتا چکے کہ انکو مراد سعید کی کارکردگی پر یقین نہیں،

بلوچ رہنما اور دو روز قبل اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے والے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب زیادہ خوش نہ ہوں ق لیگ ابھی بھی اپوزیشن کا ساتھ دے گی،شہباز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے یا نہیں یہ تو زرداری صاحب بہتر بتاسکتے ہیں،عمران خان کو وزیراعظم سیٹ سے ہٹا دیا جائے یہ اپوزیشن کی نہیں عوام کی خواہش ہے

33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا

بریکنگ، محسن بیگ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

Leave a reply