محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا

0
68

محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار سینئر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ نے ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کر لیا

محسن بیگ نے دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کل سماعت کریں گے محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ کیس میں پہلے ہی ضمانت منظور ہو چکی ہے

قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں محسن بیگ نے ایف آئی اے کے مقدمہ کوچیلنج کردیا ہے سندھ ہائی کورٹ میں محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے ایک درخواست دائر کی ہے کہ آئندہ سماعت تک ایف آئی اے کو محسن بیگ کے خلاف کارروائی سے روکا جائے ،

عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزاراس وقت کہاں ہیں ؟ محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدات میں کہا کہ محسن بیگ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم جیل میں ہیں اس سے بڑی کارروائی کیا ہو سکتی ہے ہم جمعہ کو کیس سن کر فیصلہ کریں گے

محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ محسن بیگ پر 2 مقدمات درج تھے ایک میں ضمانت ہوگئی ہے جبکہ ایک مقدمہ لاہوراوردوسرا مقدمہ اسی ہی دن کراچی میں درج کرلیا گیا محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں منی لانڈرنگ اور مزید دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا محسن بیگ کے محض ایک بیان پر کارروائی کی جارہی ہے ان کے موکل نے صرف صحافتی ذمہ داری ادا کی اوروفاقی وزیر مراد سعید کی کارکردگی سے متعلق سوال پر محض اتنا کہا وہ ریحام خان کی کتاب میں لکھا ہوا ہے ،سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے 4 مارچ 2022 کوجواب طلب کرلیا

محسن بیگ کو پولیس نے گھر سے گرفتار کیا تھا ، محسن بیگ اسوقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، محسن بیگ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے، محسن بیگ کیخلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں، بعد ازاں گرفتاری کے بعد ناجائز اسلحہ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، اس مقدمہ میں محسن بیگ کی ضمانت ہو گئی ہے

گزشتہ سماعت پر اسلام آباد سے سینئر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ کو عدالت پیش کیا گیا تو اس موقع پر صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی، ایک صحافی نے سوال کیا کہ بیگ صاحب آپ کے پاس کوئی ویڈیو ہے عمران خان کی؟ جس کے جواب میں محسن بیگ کا کہنا تھا کہ ویڈیو تو نہیں ہے صرف اتنا کہوں گا کہ "خان تُو تو گیا”

محسن بیگ کا کہنا تھا کہ پولیس نے میڈیکل رپورٹ تبدیل کی ہے،ریاست کا یہ طریقہ واردات ہے وہ تباہ ہو رہی ہے،پولیس سی سی ٹی وی کا باکس ایف آئی اے اٹھا کر لے گئی، ریمانڈ کے لیے جس ڈی وی آر کا کہہ رہے ہیں وہ پولیس کی موجودگی میں ایف آئی اے لے گئی، اپنی پاور کا استعمال کیا جا رہا ہے، عمران خان کی پگڑی اس کی اہلیہ نے اچھالی ہے،میں دہشتگرد تو نہیں ہوں مجھے ذلیل کیا جا رہا ہے،میرے گھر میں پولیس گئی، 8 دن میں میرا برا حشر کیا گیا ہے،

محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی،عدالت،محسن بیگ پر تشدد کی رپورٹ طلب

ایس ایچ او کے کمرے میں ایف آئی اے نے مجھے مارا،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

جس حوالات میں آج میں ہوں جلد اسی حوالات میں عمران خان ہوگا۔ محسن بیگ

وزیراعظم کا بیان دھمکی،اس سے بڑی توہین عدالت نہیں ہوسکتی ،لطیف کھوسہ

آخر ریحام خان کی کتاب میں ایسا کیا ہے جو قومی ایشو بن گیا،حسن مرتضیٰ

محسن بیگ کیس،فیصلہ کرنیوالے جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا تو..اسلام آباد بار کا دبنگ اعلان

گرفتار محسن بیگ پر ایک اور مقدمہ درج

کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

ویڈیو برآمد کروانی ہے، پولیس نے محسن بیگ کا مزید ریمانڈ مانگ لیا

33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

Leave a reply